چارجر کا مسئلہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
گزارش ہے کہ آج میرے لیپ ٹاپ کوایک عجیب مسئلہ درپیش آیاہے اوروہ میرے لئے بہت تشویش کاباعث ہے ۔مسئلہ یہ ہے کہ جب میں اس میں چارجرلگاتاہوں توسسٹم فورابندہوجاتاہے۔اسکافوری حل بتادیں کہ کیایہ مسئلہ ونڈو کے کرپٹ ہونے کی علامت تونہیں یااسکے علاوہ کوئی پرابلم ہے؟
جزاکم اللہ خیرا
 
کیا لیپ ٹاپ کی "چارجنگ لائٹ" اس وقت جلتی ہے جب لیپ ٹاپ آف ہو اور چارجر لگایا جائے؟؟؟
 
ہاں جی اس وقت لائیٹ جلتی ہے جب لیپ ٹاپ بندہوتاہے۔یعنی بیٹری چارج ہوتی رہتی ہے۔
اگر آپ نے کبھی "لینکس" استعمال کیا ہے تو میں مشورہ دوں گا کہ کسی لائیو سی ڈی سے بوٹ کرکے دیکھیں
اگر وہاں یہ مسئلہ نہیں ہوتا تو صاف ظاہر ہے کہ مسئلہ ونڈوز میں ہے
پھر اسے ری پئیر کرنا ہو گا
 
Top