چارسدہ،4 اسکولوں اور ایک مرکز صحت کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا،غنی قلعہ سے 4دستی بم ، 5کلو بارودی مواد

چارسدہ،4 اسکولوں اور ایک مرکز صحت کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا،غنی قلعہ سے 4دستی بم ، 5کلو بارودی مواد برآمد

چارسدہ (آئی این پی)چارسدہ کی تحصیل شبقدر اور سرحدی علاقوں میں ایک ہی رات چار اسکولوں اور ایک بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا، ریٹائرڈ صوبیدار کے مکان کو بھی دھماکا خیز مواد سے اُڑانے کی کوشش کی گئی ،غنی قلعہ سے 4دستی بم ، 5کلو بارودی مواد ، واکی ٹاکی اور ایک بنڈل پرائما کارڈ برآمد کرلیا ،ان واقعات کے بعد شبقدر اور مضافاتی علاقوں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں کی چارسدہ اوردیگر علاقوں میں دہشت گرد کارروائیاں بھی بدستور جاری ہے۔ چارسدہ کے تحصیل شبقدر اور سرحدی علاقہ دروازگئی میں گزشتہ رات چار اسکولوں اور ایک بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑایا گیا ۔ تھانہ سرو کے حدود میں تحریب کاروں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول ماشو خوڑ اور بنیادی مرکز صحت اقرب ڈاگ میں 5,5کلو بارودی مواد سے زور دار دھماکے کیے جس کے نتیجے میں دونوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ سرحدی علاقہ دروازگئی میں بھی تحریبکاروں نے دو گرلز پرائمری اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑا کر بچیوں پر تعلیم کے دروازے بند کردیے۔ تھانہ سروکی حدود میں رہائش پذیر آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مشرف خان ولد اشرف خان کے گھر نامعلوم تحریب کاروں نے 10کلو وزنی بم پھینک دیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بناکربڑی تباہی سے بچالیاجبکہ تھانہ شبقدر کے حدود غنی قلعہ میں فورسسز نے نور واحد نامی شحص کے مکان سے 5کلو بارودی مواد ، 4دستی بم ، 1واکی ٹاکی اور ایک بنڈل پرائما کارڈ برآمد کیا۔ شبقدر ریجن میں گزشتہ چند دنوں سے دہشت گردی کے پے درپے واقعات اور بھاری مقدار میں تحریبی مواد کی برآمدگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا ہواہے اور کسی کو اپنے پیاروں کے حوالے سے یہ یقین نہیں ہوتا کہ صبح کا گیا رات کو خیرت سے واپس گھر لوٹ سکے گا یا نہیں جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے گشت میں اضافہ کردیا۔

http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=195398
 

arifkarim

معطل
اور پاک افواج اور ہماری محبوب آئی ایس آئی نے جواباً کتنے اسلامی جہادی مدرسوں کو بارود سے اڑایا ہے؟ اوپس، یاد آیا، طالبان اور دیگر اسلامی جہادی دہشت گرد تنظیموں کو تخلیق کرنے والے اور تواتر کیساتھ پشت پناہی کرنے والے یہی" غدار" پاکستان ہیں! :)
 
آخری تدوین:
Top