چارسدہ: تحصیل بازار میں بم دھماکا،3 افرادجاں بحق

چارسدہ: تحصیل بازار میں بم دھماکا،3 افرادجاں بحق

چارسدہ… تحصیل بازار میں پولیس وین پر بم دھماکا ہوا ہے،جس کے نتیجے میں کم از کم 3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل بازار میں بم دھماکا ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق دھماکا پولیس وین میں ہوا ہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس وین میں دھماکے کے وقت 13 افراد سوار تھے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=145368
 
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اورطالبان اسلا م اور پاکستان کے دشمن ہیں ان کی اختراع وسوچ اسلام مخالف ہے اسلام کا پیغام امن ،محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت ہے اور اسلام تلوار کے زور پر نہیں محبت و پیا رسے پھیلاہے جو لوگ بندوق کی طاقت سے نام نہاد اسلام پاکستانی مسلمانوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں وہ باطل قوتوں کے پیروکار ہیں ۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسی قبیح برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا بزور طاقت مسلط کرنا چاہتے کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔.طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان دنیا بھر اور پاکستان میں دہشت گردی کے میزبان ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔

………………………………………….

حامد میر پر قاتلانہ حملہ
http://awazepakistan.wordpress.com
 
Top