چار اشعار برائے اصلاح

مزمل حسین

محفلین
محبت کے جزیرے پر رہیں گے
یہاں پر کشتیاں اپنی جلا دو

فصیلِ جسم کو سر کر چکا ہوں
مجھے اب مسندِ دل پر جگہ دو

محبت بھیک میں کب مانگتا ہوں
مجھے میری ریاضت کا صلہ دو

یہ پوچھا، کیا میں دے دوں ایک بوسہ
چہک کر اس حیا کُش نے کہا، دو!
 

مزمل حسین

محفلین
میرا خیال تھا کہ شہر فتح کرنے سے پہلے فصیل سر کرنی پڑتی ہے۔

جزیرے پر وفا کے آ گئے ہو
یہاں سب کشتیاں اپنی جلا دو
کیا یہ درست ہو گا؟
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
سر کرنے کے ساتھ اونچائی پر چڑھنے کا تصور بھی ہے محض فتح کرنا نہیں۔ پہاڑوں کی چوٹیاں سر کی جاتی ہں۔
وفا کے جزیرے والا شعر پہلے سے بہتر شکل ہے÷
 
آخری تدوین:

مزمل حسین

محفلین
استادِ محترم، آپ کے مراسلے میں لفظ فتح سے
فصیلِ جسم کی ہے فتح میں نے / فصیلِ جسم کر لی فتح میں نے

مصرع کی کون سی صورت درست ہے؟
 
آخری تدوین:
Top