چار روزہ لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ بمقابلہ آئرلینڈ

ورلڈ کپ کا خمار اڑنچھو۔
انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں چار روزہ ٹیسٹ میچ (اس طرز کا دوسرا میچ) کے لئے لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔
اس ٹیسٹ کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ سفید وردی میں پہلی مرتبہ پُشت پر نام اور نمبر بین الاقوامی کرکٹ میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل کاؤنٹی کرکٹ میں ایسا ہو چُکا ہے۔۔۔
 
چار روزہ ٹیسٹ کی شرائط:
ایک دن میں اوورز 90 سے بڑھا کر 98
ہر سیشن کا دورانیہ دو گھنٹے سے بڑھا کر سوا دو گھنٹے
فالو آن کا مارجن 200 رنز سے کم کر کے 150 رنز
 
انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ !!

4 ماہ اور 6 دن بعد دوبارہ ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے جو بیس سال میں سب سے بڑا وقفہ ہے۔۔ بشکریہ کرک انفو
 

فرقان احمد

محفلین
چار روزہ ٹیسٹ کی شرائط:
ایک دن میں اوورز 90 سے بڑھا کر 98
ہر سیشن کا دورانیہ دو گھنٹے سے بڑھا کر سوا دو گھنٹے
فالو آن کا مارجن 200 رنز سے کم کر کے 150 رنز
ہائیں! اب ٹیسٹ میچ چار روزہ ہوا کریں گے۔ یہ تبدیلی کب آئی؟
 
چار روزہ ٹیسٹ میچ (اس طرز کا دوسرا میچ)

بولے تو آپ نے لڑی کا عنوان پڑھ کر 'زبردست' ٹھوک دیا۔
چلیں عنوان میں بھی یہ تدوین کئے دیتے ہیں۔

دو سال ہو گئے جی 2017 میں ہوا تھا پہلا چار روزہ ٹیسٹ۔

ہائیں! اب ٹیسٹ میچ چار روزہ ہوا کریں گے۔ یہ تبدیلی کب آئی؟
 
38 پر ہی تیسری وکٹ بھی گئی۔
گیارہ اعشاریہ 4 اوورز

اب امام الففٹی جناب روٹ جی کو جونی جی سے ملکر وکٹ پر جڑ پکڑنی ہوگی۔۔
 
ووکس بھی پویلین واپس
لیکن ری وی پلمب شلمب لگ رہا ہے بادی النظر میں

نو بال: فئیر ڈیلیوری
ایج : نہیں
پچنگ : لال
ہٹنگ : لال
وکٹس: پیلا

ری ویو ریٹینڈ

42/6
 
آج صبح پیکج کرواتے وقت 10 جی بی کی بجائے 5 جی بی (ہفتہ وار) کا کوڈ داغ ڈالا بھول چوک میں۔
اس پر ادارہ صبح سے پریشان تھا کہ 5 جی بی میں تو پورا میچ سٹریم نہ ہو پائے گا پھر سے پیکج کروانا پڑے گا۔ لیکن لگتا ہے انگلش ٹیم کو کسی نے میرے نظر نہ آنے والے آنسوؤں کی اطلاع کر دی ہے اور وہ 5 تو کیا ایک ہی جی بی ڈیٹا میں میچ سٹریم کروانے کے درپے ہیں کہ باقی کا میں نیٹ فیلکس وغیرہ کر لوں۔
 
یہ تبدیلی ایشیز سیریز سے آئے گی بولے تو ابھی یکم اگست تک کا انتظار کیجئے۔۔۔

اس ٹیسٹ کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ سفید وردی میں پہلی مرتبہ پُشت پر نام اور نمبر بین الاقوامی کرکٹ میں نظر آئیں گے


m66nq1k-joe-root-twitter-625x300-23-July-19.jpg
 
‏بیٹنگ مارکیٹ کا کریش کرنا اس بات کی علامت ہے کہ ٹیم سابقہ وزیر اعظم پر اعتماد کرتی تھی۔ بورس ڈار

ایسے وقتوں میں یاز بھائی کیا کمال ون لائنرز سے شگوفے پھوڑا کرتے تھے۔
 
Top