قمراحمد
محفلین
چار سدہ میں کار بم دھماکا ،24 افراد جاں بحق ،53زخمی
روزنامہ جنگ
چارسدہ…چار سدہ میں کار بم دھماکے 24افراد جاں بحق اور53د زخمی ہوگئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھیظاہر کیا جارہا ہے۔ دھماکا چارسدہ میں تنگی روڈ پر فاروق اعظم چوک میں ہواجہاں شہر کی مرکزی غفورمارکیٹ واقع ہے اور لوگوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے،دھماکے کے فورا بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا ۔دھماکے کیلئے بارود سے بھری گاڑی استعمال کی گئی،دھماکا اتنا شدید تھا کہ دور دراز پر واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اوردھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں اور رکشوں سمیت متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا،
دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جیو نیوز کے نمائندے نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے کم از کم20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔