چار عناصر

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت​
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان​
شاعرِ مشرق کی شاعری اتنی گہری اور وسیع ہے کہ ڈوبتے چلے جائیں ڈوبتے چلے جائیں۔۔!​
اس شعر کی گہرائی میں اتر کر گوہرِ آبدار چنئیے اور یہاں جمع کرتے جائیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!​
یہ چار عناصر اپنے اندر کیا وسعت رکھتے ہیں۔۔۔۔۔؟​
 

یوسف-2

محفلین
ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن
گفتار میں ، کردار میں، اللہ کی برہان

قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان

ہمسایہءجبریلِ امیں بندہ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان

یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے ، حقیقت میں قرآن

قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان

جس سے جگرِ لالہ میں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم
دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں، وہ طوفان
(علامہ اقبال)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن
گفتار میں ، کردار میں، اللہ کی برہان
قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
ہمسایہءجبریلِ امیں بندہ خاکی
ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان
یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن
قاری نظر آتا ہے ، حقیقت میں قرآن
قدرت کے مقاصد کا عیار اس کے ارادے
دنیا میں بھی میزان، قیامت میں بھی میزان
جس سے جگرِ لالہ میں ٹھنڈک ہو، وہ شبنم
دریاؤں کے دل جس سے دہل جائیں، وہ طوفان
(علامہ اقبال)
بھیا! آپ نے ان چار عناصر کے بارے میں بات نہیں کی۔
 

عثمان

محفلین
آپ ہمارے علم اور بھوک بلکہ علم کی بھوک پر ہنس رہی ہیں ؟
آہ!!! کم از کم "قہاری" کا مطلب تو ہمیں سمجھ آ ہی گیا۔
 
ہماری چھوٹی بٹیا ایمان ( جو ابھی خیر سے چوتھی جماعت میں ہیں ) ایک دن ہمارے پاس تشریف لائیں اور ہمیں یہ خوشخبری سنائی کہ انھیں اسٹیج پر علامہ اقبال کا کلام پڑھنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ہم خوش ہوئے اور فوراً ان سے یہ کلام سننے کی فرمائش کرڈالی۔
انھوں نے جھٹ مائیک سنبھالا اور اسٹیج پر جاپہنچیں۔
کہاری و گفاری و کدوسی و جبروت​
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان​
اب اگر آپ میں ہمت ہے تو اس شعر کی تشریح کرکے دِکھائیے، تب ہم مانیں! :) یوں تو قہاری، غفاری، قدوسی اور جبروت کے معنی تو آپ کو ہر ایرا غیرا نتھو خیرا بتا دے گا۔ ہم ٹھہرے پاکستانی جنھیں اقبال سے عشق ہے اور اُن کے نام سے نِت نئے شعر روز ہی ڈھالتے رہتے ہیں، ان مصور شعروں سے فیس بُک بھرا پڑا ہے۔​
ویسے قرۃالعین اعوان بہنا! اچھا سلسلہ ہے ، اسے جاری رکھئیے، اگر ہو سکے تو اگلی بحث محفلِ ادب کے ذیلی زمرے محفلِ چائے خانہ میں شروع کیجیے تاکہ اس قسم کی ہلکی پھلکی بحث کا صحیح رنگ جمے۔​
تصحیح: ہماری بٹیا کا یہ واقعہ پچھلے سال کا ہے، تب وہ مولوی صاحب سے عین اور غین کے مخارج بھی سیکھ رہی تھیں اور ہم ان سے آموختہ سنتے ہوئے عوین اور گوین سن کر جھوم اٹھتے تھے۔ اب تو ماشاء اللہ مولوی صاحب کی محنت رنگ لائی ہے۔ سوچ رہئ ہیں کہ انھیں ایک مرتبہ پھر یہ شعر پڑھنے پر آمادہ کریں۔ اتنے شاید کوئی منچلہ ان الفاظ کے معنی بھی بتادے۔​
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
قہاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن
غفاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو حلقہء یاراں تو بریشم کی طرح نرم
قدوسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حوروں کو شکایت ہے کہ کم آمیز ہے مومن
جبروت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جچتے نہیں کنجشک و حمام اس کی نظر میں
 

باباجی

محفلین
راہِ حق میں باطل پر قہرِ خداوندی بن کہ ٹوٹ پڑنا
ایثار و قربانی و رحمدلی کی صفات ہونا
عبادت فرشتوں کی مانند کرنا
اور شان و شاکت و کبر سے دور رہنا
یہ کامل مسلمان ہونا ہے ۔

مجھ ناقص العقل کے خیال میں تو یہی آیا ہے
 
Top