عبداللہ محمد
محفلین
محترمہ الف شفق صاحبہ مشہور زمانہ کتاب "فورٹی رولز آف لو " میں چالیس کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہیں۔جو کہ حاضر خدمت ہے۔
پیار ی ایلا،
سالگرہ مبارک!
چالیس کا ہندسہ مرد و زن دونوں کی خوبصورت ترین عمر ہے۔کیا تم جانتی ہو کہ صوفی ازم میں چالیس روحانیت کی بیدار ی اور ایک درجہ بہتری کا اشارہ ہے۔
جب ہم افسوس کرتے تو چالیس دن کرتے۔جب بچہ پیدا ہوتا تو زمین پر زندگی شروع کر نے کے لئے چالیس دن لیتا۔اور جب ہم محبت میں بندھتے تو جذبات کی سچائی پرکھنے کے لئے چالیس دن انتظار کرنا پڑتا۔
حضرت نوح کا سیلاب چالیس روز رہا،جب پانی نے ساری زندگی ختم کی تو اس نے تمام ناخالص جذبوں کو بھی دھو ڈالا اور انسان کو ایک نئی اور تازہ شروعات کا موقع دیا۔اسلام کے تصوف میں انسان اور خدا کے درمیان چالیس پردے ہیں۔اسی طرح شعور کی کے چالیس مراحل ہیں،او ر ہر ایک کے دس درجے ہیں،جو کل ملا کر چالیس درجے بناتے ہیں۔یسوع مسیح چالیس دن اور راتوں کے لئے سنسان ویرانے میں گئے۔حضرت محمدؐ چالیس برس کے تھے جب ان پروحی نازل ہوئی اور پیغمبری کا پیغام ملا۔بدھا درخت تلے چالیس دن تک گیان میں محو رہے۔شمس کے چالیس اصولو ں کے تذکرے کی ضرورت نہیں۔
چالیس پر پہنچ کر آپ اک نئی مہم پر نکلتے ہو ،زندگی کے ایک نئی قسط لیکر۔تم ایک سازگار(مفید)ہندسے تک پہنچ گئی ہو۔
مبارک ہو!
اور بڑھاپے کے لئے فکر مند مت ہو۔ جھریاں یا بالوں کی سفیدی چالیس کی طاقت کو مات نہیں دے سکتیں۔
عزیز
آخری تدوین: