محسن نقوی چاندنی رات میں اس پیکرِ سیماب کے ساتھ۔۔۔۔۔۔محسن نقوی

زرقا مفتی

محفلین
چاندنی رات میں اس پیکرِ سیماب کے ساتھ
میں بھی اُڑتا رہا اک لمحہ بے خواب کے ساتھ

کس میں ہمت ہے کہ بدنام ہو سائے کی طرح
کون آوارہ پھرے جاگتے مہتاب کے ساتھ

آج کچھ زخم نیا لہجہ بدل کر آئے
آج کچھ لوگ نئے مل گئے احباب کے ساتھ

سینکڑوں ابر اندھیرے کو بڑھائیں گے لیکن
چاند منسوب نہ ہو کرمکِ شبِ تاب کے ساتھ

دل کو محروم نہ کر عکسِ جنوں سے محسن
کوئی ویرانہ بھی ہو قریہء شاداب کے ساتھ

محسن نقوی
 

زونی

محفلین


آج کچھ زخم نیا لہجہ بدل کر آئے
آج کچھ لوگ نئے مل گئے احباب کے ساتھ


بہت اچھا انتخاب ھے زرقا ، آپکا بہت شکریہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
کس میں ہمت ہے کہ بدنام ہو سائے کی طرح

کون آوارہ پھرے جاگتے مہتاب کے ساتھ

آج کچھ زخم نیا لہجہ بدل کر آئے
آج کچھ لوگ نئے مل گئے احباب کے ساتھ

بہت خوبصورت غزل ہے محسن نقوی کی، شکریہ زرقا مفتی صاحبہ شیئر کرنے کیلیے۔



محسن نقوی کی بات ہی کیا۔ کاش وہ زندہ ہوتے!
بہت خوب۔

خوب کہا سولنگی صاحب، لیکن مجھے تو محسن نقوی کئی حیثیتوں سے زندہ لگتے ہیں ۔۔۔۔ شہید ہیں اور زندۂ جاوید کلام کے خالق ہیں۔
 

عمر سیف

محفلین
خوب ۔۔۔۔

سینکڑوں ابر اندھیرے کو بڑھائیں گے لیکن
چاند منسوب نہ ہو کرمکِ شبِ تاب کے ساتھ
 
Top