چاندی جیسا رنگ ہے تیرا سونے جیسے بال

قیصرانی

لائبریرین
جناب۔ ایک اور عمدہ گانا۔ جو کہ قتیل شفائی صاحب کا کلام ہے اور پنکج ادھاس کی آواز۔ سن کر رائے دیں


[YOUTUBE]
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ رہے اس گانے کے بول

چاندی جیسا رنگ ہے تیرا سونے جیسے بال
ایک تو ہی دھنوان ہے گوری باقی سب کنگال

جس رستے سے تو گزرے وہ پھولوں سے بھر جائے
تیرے پیر کی کومل آہٹ سوتے بھاگ جگائے

جو پتھر چھو لے گوری وہ ہیرا بن جائے
تو جس کو مل جائے وہ ہو جائے مالا مال

چاندی جیسا رنگ ہے تیرا سونے جیسے بال
ایک تو ہی دھنوان ہے گوری باقی سب کنگال

جو بے رنگ ہو اس پر کیا کیا رنگ جماتے لوگ
تو نادان نا جانے کیسے روپ چراتے لوگ

نظریں بھر بھر دیکھیں تجھ کو آتے جاتے لوگ
چھیل چھبیلی رانی تھوڑا گھونگھٹ اور نکال

چاندی جیسا رنگ ہے تیرا سونے جیسے بال
ایک تو ہی دھنوان ہے گوری باقی سب کنگال

چاندی جیسا رنگ ہے تیرا سونے جیسے بال
ایک تو ہی دھنوان ہے گوری باقی سب کنگال

 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت اچھے ، بہت خوب بھائی منصور(قیصرانی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p

والسلام
جاویداقبال
 
Top