مکیش چاندی کی دیوار نہ توڑی پیار بھرا دل توڑ دیا۔۔۔ مکیش

محسن حجازی

محفلین
[youtube]
[/youtube]

چاندی کی دیوار نہ توڑی پیار بھرا دل توڑ دیا
اک دھنوان کی بیٹی نے نردھن کا دامن چھوڑ دیا
کل تک جس نے قسمیں کھائیں دکھ میں ساتھ نھانے کی
آج اپنے سکھ کی خاطر ہوگئی ایک بیگانے کی
شہنائیوں کی گونج میں دب کے رہ گئی آہ دیوانے کی
دھنوانوں نے دیوانے کا غم سے رشتہ جوڑ دیا
چاندی کی دیوار نہ توڑی پیار بھرا دل توڑ دیا
اک دھنوان کی بیٹی نے نردھن کا دامن چھوڑ دیا
وہ کیا سمجھیں پیار کو جن کا سب کچھ چاندی سونا ہے
دھن والوں کی اس دنیا میں دل تو ایک کھلونا ہے
صدیوں سے دل ٹوٹتا آیا دل کا بس یہ رونا ہے
جب تک چاہا دل سے کھیلا اور جب توڑ دیا
اک دھنوان کی بیٹی نےنردھن کا دامن چھوڑ دیا
چاندی کی دیوار نہ توڑی پیار بھرا دل توڑ دیا
 
زھرا علوی

محفلین
بہت خوبصورت سونگ ہے محسن :)

ایک عرصہ تک ہمیں دھنوان کا مطلب سمجھ نہیں آیا۔۔ویسے کنفرم اب بھی نہیں ہے۔۔۔:(
یہ دولت مند کو کہتے ہیں نا۔۔؟
 
محسن حجازی

محفلین
بہت خوبصورت سونگ ہے محسن :)

ایک عرصہ تک ہمیں دھنوان کا مطلب سمجھ نہیں آیا۔۔ویسے کنفرم اب بھی نہیں ہے۔۔۔:(
یہ دولت مند کو کہتے ہیں نا۔۔؟

یہ گانا میں نے اپنے بچپن میں سنا تھا۔
دھن وان
مطلب دھن یعنی دولت والا۔ دولتمند۔
نر دھن۔ غریب۔ کنگال۔
نر دوش۔ بے قصور
نرآش۔ مطلب مایوس۔
 
Top