چاند پر اشعار

کاشفی

محفلین
آسمان اور زمیں کا ہے تفاوت ہر چند
اے صنم دور ہی سے چاند سا مکھڑا دکھلا

(حیدر علی آتش)
 

کاشفی

محفلین
چاند سے تجھ کو جو دے نسبت سو بے انصاف ہے
چاند کے منہ پر ہیں چھائیں، تیرا مکھڑا صاف ہے

(حاتم، شیخ ظہور الدین)
 

کاشفی

محفلین
مجھ کو معلوم ہے محبوب پرستی کا عذاب
دیر سے چاند نکلنا بھی غلط لگتا ہے

(احمد کمال پروازی)
 
آج سمجھا ھوں میں تیرے رُخِ تاباں کا سبب
تجھ کو اے چاند نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) نے دیکھا ھو گا
(حماد رضا بُخاری)
 
یوٰں اندھیری رات میں اے چاند تُو چمکا نہ کر
حشر اک سیمیں بدن کی یاد میں برپا نہ کر
مرزا بشیرالدین محمود احمد
 

جاسمن

لائبریرین
باغ، پُھول، پتّے، کھیت، چاند، آسماں، تارے
یُوں تو کتنے ساتھی ہیں، دِل مگر اکیلا ہے

اعجاز عبؔید
 

نازنین شاہ

محفلین
وہ راتیں چاند کے ساتھ گئیں وہ باتیں چاند کے ساتھ گئیں
اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں جب دکھ کا سورج سر پر ہو

ابن انشاء
 

زیرک

محفلین
راہِ طلب میں کون کسی کا، اپنے بھی بے گانے ہیں
چاند سے مکھڑے، رشکِ غزالاں سب جانے پہچانے ہیں
 
Top