چاند پر قدم رکھنے والا پہلا آدمی مر گیا

عاطف بٹ

محفلین
لاحول ولا قوۃ۔۔۔ یہاں تین کفار کرام نے ایک ایسے اسلامی بزرگ کی وفات کے دھاگے پر قبضہ کر لیا ہے جن کے کانوں تک اذان کی آواز چاند پر ہوا کی غیر موجودگی میں بھی بغیر کسی میڈیم کے سفر کرتی ہوئی پہنچ گئی تھی۔ اب تو ہم تینوں کے لیے جہنم میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار یقینی ہیں۔
بخدا اس کے لئے تو کوئی 'لوٹ پوٹ' کی ریٹنگ ہونی چاہئے تھی! :laughing:
 
ہماری سکول کی کتابوں والا چاند پر قدم رکھنے والا پہلا انسان نیل آرمسٹرانگ اب سے کچھ گھنٹے پہلے وفات پا گیا۔ مجھے وکی پیڈیا کی مستعدی دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی تھی کہ فوری نیل آرمسٹرانگ والا صفحے پر اس کی وفات درج ہوگئی یا پھر کوئی آٹو میٹک سسٹم ہوگا۔

سی این این
سٹیو جابز کی وفات کے بعد میں وکی پیڈیا کے پیج پر گیا تھا اور وہ اپڈیٹ ہو چکا تھا۔
بہت سے لوگ ہیں جو خبر سنتے ساتھ ہی اپڈیٹ کر دیتے ہیں
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

پاکستان – مہمان نوازون کی زمین

يہ تصویر اس وقت لی گئ جب نیل آرمسٹرونگ [چاند پر جانے والا پہلا شخص جس کا ہفتہ کے روز انتقال ہوا]، بز آلڈرين اور مائیکل کولنس کا چاند پر چہل قدمی کے کامياب مشن کے بعد کراچی میں پر جوش استقبال کيا جارہا تھا۔

539557_408384779221686_1201057058_n.jpg

http://s17.postimage.org/ljyhqsbjz/539557_408384779221686_1201057058_n.jpg

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
فاتح

لائبریرین

تب امریکا نے ہمارے ہزاروں معصوموں کو قتل نہیں کیا تھا۔
 
arifkarim

معطل
اسی کے متعلق سنا تھا کہ اس نے چاند پر اذان کی آوازیں وغیرہ سنی تھیں اور مشرف بہ اسلام بھی ہو گیا تھا لیکن امریکیوں نے یہ خبر پوشیدہ رکھی۔۔۔ کسی کو خبر ہے کہ اس کا جنازہ اسلامی طریق پر پڑھا گیا یا نہیں؟
بقول امریکیوں کے اسامہ بن لادن کو بحیرہ عرب میں ’’اسلامی‘‘ طریق پر دفنایا گیا تھا۔ اگر امریکیوں کو اسلام کا پتا ہوتا تو وہ کیا کبھی ”دہشت گردی“ کیخلاف جنگ کرتے؟ انکو نہیں پتا کہ دنیا میں امریکہ سے بڑا دہشت گرد اور کون ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ہماری سکول کی کتابوں والا چاند پر قدم رکھنے والا پہلا انسان نیل آرمسٹرانگ اب سے کچھ گھنٹے پہلے وفات پا گیا۔ مجھے وکی پیڈیا کی مستعدی دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی تھی کہ فوری نیل آرمسٹرانگ والا صفحے پر اس کی وفات درج ہوگئی یا پھر کوئی آٹو میٹک سسٹم ہوگا۔

سی این این
نیل آرمسٹرانگ کی وفات کی خبر پڑھ چکنے کے کافی دیر بعد وکی پیڈیا نے صفحہ اپ ڈیٹ کیا تھا۔ ویسے اس کے بائی پاس آپریشن کے بعد سے یہ صفحہ زیادہ تر لوگوں کے زیر نظر رہا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
دلچسپ آدمی تھا۔
سنا ہے کہ چاند پر مشن کے بعد اس نے غیر آفیشل انٹرویوز یا آٹو گراف وغیرہ دینے سے حتیٰ الامکان گریز گیا۔ کئی بار سیاسی پارٹیوں کی طرف سے ٹکٹ کی پیش کش کی گئی۔ کئی کاروباری اداروں نے دلچسپی ظاہر کی لیکن اس نے کبھی اپنی شہرت کو کیش نہیں کرایا۔
دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ کرائسلر کی طرف سے اس نے اشتہاری مہم میں شاید حصہ لیا تھا لیکن غیر امریکی اداروں کی تشہیر میں شامل نہیں ہوا
 
قیصرانی

لائبریرین
:ROFLMAO:
اس کے ساتھی خلاباز انٹرویو اور آٹو گراف دیتے رہے ہیں۔ یہ صرف آرمسڑانگ کی منکسر مزاجی تھی کی اس نے اپنے آپ کو شہرت کی چمک دمک سے دور رکھا۔ :)
شاید ایسا ہی ہو لیکن پھر حیرت ہوتی ہے کہ چاند مشن کے فوری بعد اس نے خلابازی سے استعفٰی دے دیا اور ناسا کے اعلٰی عہدے سے ایک سال بعد ریٹائر ہو کر ایک تعلیمی ادارے میں بطور معلم نوکری کر لی
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے بھی ہم نے ایک بزرگ کے مقبرے کی مجاوری کا سوچا تھا لیکن ان مردود یہود و نصاریٰ کو خبر ہو گئی کہ ہم قریب ہی موجود ہیں اور انھوں نے ان نیک بزرگ کی نعش مبارک کو ایبٹ آباد سے جہاز میں اٹھا کر کہیں نا معلوم مقام پر سمندر برد کر دیا۔
تو غائبانہ نماز جنازہ پڑھا کر آپ ان کے غائبانہ مقبرے کے غائبانہ مجاور بن جائیں؟
 
ویسے نیل ارمسٹرنگ پہنچا ہوا بزرگ تھا۔ اگر واقعی چاند پر پہنچا تو معرفت کے اعلیٰ درجے میں تھا۔ درویش تھا۔ حق معغرت کرے
اس کا مزار تو مرجع خلائق ہوگا۔ طبعی موت واقع ہوئی ہے شہید خلا تو نہ ہوگا مگر اس کے بعد ایک خلا ضرور پیدا ہوا جسے ابھی تک کوئی فقیر پورا نہ کرسکا۔ التبہ روحانیت کے ماہر مریخ کے چکر بھی مارچکے ہیں
 
Top