چاند پر پلاٹ برائے فروخت دستیاب ہیں

dxbgraphics

محفلین
ایک نیا کاروبار شروع کیا ہے۔ چاند پر پلاٹ فروخت کرنے کا ۔ تو بھئی جس جس نے پلاٹ لینے ہوں وہ بکنگ بروقت کروالیں وگرنہ بعد میں دوگنی قیمت پر بھی نہیں ملیں گے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی نرخنامہ، کوئی موقع محل، کوئی نقشہ وغہرہ بھی تو دیں۔

پاکستان میں تو پلاٹ بہت مہنگے ہیں، وہاں شاید سستا مل جائے۔
 

dxbgraphics

محفلین
کوئی نرخنامہ، کوئی موقع محل، کوئی نقشہ وغہرہ بھی تو دیں۔

پاکستان میں تو پلاٹ بہت مہنگے ہیں، وہاں شاید سستا مل جائے۔

شمشاد بھائی سستا پلاٹ چاہئے تو کرزئی کالونی میں مل جائے گا۔ مہنگا چاہئے تو پھر اوباما اور شیخ محمد کالونی میں مہنگے ہی ملیں گے اور بہت ہی سستا چاہئے ہو تو زرداری کالونی میں اچھا سا پلاٹ دلوادوں گا۔ وہاں آپ کی اپنی ذمہ داری ہے پہلے بتا دوں۔ وہاں سیکیورٹی والوں کا اعتبار نہیں
 

علی ذاکر

محفلین
بھائ جی اوپر جا کر لینا لازمی ہے یا پسند نا آنے کی صورت میں ریجیکٹ بھی کیا جا سکتا ہے !

مع السلام
 

عسکری

معطل
اس کو پڑھ کر مجھے بنجابی کی ایک جگت یاد ائی ہے

انگریز جب اربوں ڈالر خرچ کر کے چاند پر پہنچے تو دیکھا پاکستانی وہاں لنگیاں پہن کر گھوم رہے ہیں

انگریز نے حیران ہو کر پوچھا بھئی ہم اربوں ڈالر خرچ کر یہاں پہنچے پر تم لوگ کیسے پہنچے یہاں
ایک پاکستانی نے جواب دیا ہمیں ٹریول ایجنٹ یہاں چھوڑ گیا ہے۔:grin:
یہ بھی کہیں وہی ایجنٹ تو نہیں دیکھ کے کہتے دبئی سعودی جانے کا ہیں اور اتارتے یمن ایتھوپیا میں ہیں
 

arifkarim

معطل
پاگلوں کی طرف سے پاگلوں کیلئے ایک عمدہ پیشکش! :)
ویسے جو بیچ رہے ہیں وہ پہلے چاند پر اپنا قبضہ نامہ دکھانا پسند کریں گے؟
 

عسکری

معطل
ہم بیچنے کو تو مریخ پلوٹو اور نیپچون بیچ کھائیں پر بابا زندہ سلامت ہیں امی بھی ان کو اچھا نہیں لگے گا جدی پشتی خاندانی زمینوں کی یوں نیلامی۔:grin:
 

عسکری

معطل
میں نے بیچی نہیں میرے بڑے دادا کو سرکار کی طرف سے شاید پورا پلوٹو ملا تھا خیر سے پولیس افسر تھے
 
Top