چاند پر تکرار کی باتیں تو ہوتی رہیں گی۔
مگر آج میں آپ دوستوں کے ساتھ 2 تصاویر شیئر کروارہا ہوں۔ یہ تصاویر میں نے اپنے موبائل سے ضلع صوابی میں اپنے گھر کے باہر سے کینچی تھیں۔
یہ تصاویر ہمارے طرف ووسرے روزے اور باقی پاکستان کی پہلے روزے کی شام بعد از افطار کی ہیں۔ اسمیں آپ دوست حضرات چاند کو واضح انداز سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔
دوسری بات عید کے چاند کے متعلق۔ آج ہماری طرف عید ہے۔ اور کل شام میرے 2 ماموں نے عید کا چاند دیکھا تھا۔ یہ دونوں حضرات صوم و صلواۃ کے بابند انسان ہیں، ان میں ایک عالم ہے، اور مدرسہ چلاتے ہیں۔ جسمیں بچے شرعی علم حاصل کرتے ہیں۔ مطلب انکے مدرسے سے عالم فارع ہوتے ہیں۔ یہ بتاتا چلوں، کہ صرف میرے گاوں میں 8 لوگوں نے چاند دیکھا تھا۔ اور اسکی گواہی دی تھی۔
نوٹ: کیا پہلے روزے کی شام کو چاند اتنا واضح دیکھائی دے سکتا ہے۔ یہی میرا سوال ہے۔
تصاویر: