ایڈیٹر چاچو ٹائپنگ ہیلپر بیٹا

ارے بھئی سعود صاحب واہ!

یعنی کہ اتنی ذرا سی چیز کے لئے اتنے داد و تحسین وصول کر رہے ہیں۔ :)

در اصل میں نے اسے اپنی سہولت کی خاطر کوڈ کیا تو لگا کہ کیوں نا اس سے دوسرے احباب کو بھی استفادہ کرنے دیا جائے۔ اور پھر پبلک رلیز کی خاطر تھوڑی سی بہتری کر کے اسے پیک کر دیا۔

میں فرداً فرداً سبھی کو شکریہ تو کہنے سے رہا کہ خاصہ کنجوس واقع ہوا ہوں۔ :)

وارث بھائی اور دوسرے احباب جو بیٹا کے پھیر میں آگئے۔ :) در حقیقت میں نے جان بوجھ کر یہ نام یوں رکھا تھا کہ تھوڑا مزاح بھی مقصود تھا۔ :)
 
میں‌جب تصویر براؤز کرتا ہوں مگر تصویر نظر نہیں‌آ رہی ہے کوئی خاص وجہ

گرو جی میں نے اس مسئلے کا ذکر اور اس کا حل پیکیج کے Readme.txt فائل میں بھی کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ اسے فائرفاکس 3 میں استعمال کر رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ فائر فاکس کے کسی بھی ورژن میں نہ دکھتا ہو۔ پر میں نے تجرباتی طور پر صرف فائرفاکس 3 کو ہی دیکھا ہے۔ انٹر نیٹ ایکسپلورر میں بھی کوئی مسئلہ نہیں۔

اب میں اس مسئلے کا تکنیکی سبب بتا دوں کہ جب براؤز کئے ہوئے فائل کا مکمل پاتھ فائل فیلڈ میں نمودار ہوتا ہے تو اس انپٹ آبجیکٹ کی قدر فائر فاکس 3 میں مکمل پاتھ کی شکل میں نہ ہوکر صرف فائل کا نم ہوتی ہے۔ اس لئے براؤزر سسٹم سے اس بائل کو نکال پانے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ مثلاً اگر آپ بڑاؤز کرکے کسی فائل
C:\Users\Public\Pictures\Sample Pictures\Creek.jpg
تک جائیں تو انٹر نیٹ ایکسپلورر تو اسے اسی طرح پہچانے گا جب کہ فائرفاکس 3 میں اس کے جگہ اس فیلڈ کی آبجیکٹ ویلو فقط Creek.jpg سے پاپولیٹ ہوتی ہے۔ :)

اسی لئے اس کا فوری حل میں نے یہ لکھا ہے کہ آپ ان امیج فائلوں کو اسی ڈائریکٹری میں رکھ لیں جہاں آپ اس پیکیج کا HTML اور JS فائلیں رکھی ہوں۔ پھر ایبسولیوٹ پاتھ کی ضرورت باقی نہیں رہ جائے گی اور فائل صرف اپنے نام سے بھی جانی جا سکے گی۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی میں تو تصویری صفحہ ایم ایس ورڈ میں امپورٹ کر لیتا ہوں اور اوپر لکھتا جاتا ہوں، اور تصویری صفحے کو جتنا اوپر لکھ لیا ہوتا ہے، کاٹ دیتا ہوں اور پھر لکھنا شروع کر دیتا ہوں۔ اور یہی سب سے اچھا طریقہ بھی ہے۔
 
جی شمشاد بھائی اس طریقے میں کوئی کلام نہیں۔ :)

پر اس یوٹلٹی کا فائدہ اس جگہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے جب سسٹم میں اردو کا کلیدی تختہ نصب نہ ہو۔ اور اس وقت بھی جب کہ ایم ایس آفس یا اوپن آفس نصب نہ ہو۔ میرا ذاتی معاملہ یہ ہے کہ میں بار بار سسٹم لینگویج تبدیل کرنا پسند نہیں کرتا گرچہ یہ کی بورڈ شارٹ کٹس سے ہو جاتا ہے۔ :)

ویسے مجھے آپ کے بتائے ہوئے طریقے کا خیال نہیں گزرا تھا کبھی۔ ورنہ شاید یہاں تک نوبت نہ آتی۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
وارث بھائی اور دوسرے احباب جو بیٹا کے پھیر میں آگئے۔ در حقیقت میں نے جان بوجھ کر یہ نام یوں رکھا تھا کہ تھوڑا مزاح بھی مقصود تھا۔
لیکن میں تو اسے Beta ہی سمجھا تھا۔ واہ! میں تو بہت تیز ہوں :)
اس یوٹلٹی کا فائدہ اس جگہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے جب سسٹم میں اردو کا کلیدی تختہ نصب نہ ہو۔ اور اس وقت بھی جب کہ ایم ایس آفس یا اوپن آفس نصب نہ ہو۔ میرا ذاتی معاملہ یہ ہے کہ میں بار بار سسٹم لینگویج تبدیل کرنا پسند نہیں کرتا گرچہ یہ کی بورڈ شارٹ کٹس سے ہو جاتا ہے۔
سعود صاحب آپ کے پروگرام کی انفرادیت یہی ہے کہ اسے وہ افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں جن کے کمپیوٹر پر اردو نصب نہیں۔
بہت اچھے سعود بھائی - بہت اچھا کام کیا ہے - اسے کہتے ہیں‌ ضرورت ایجاد کی ماں ہے
اور ویسے تو ضرورت ایجاد کی ماں ہے لیکن یہاں تو بیٹا لگ رہی ہے ;)
 

دوست

محفلین
اسے بی‌ٹا لکھ لیا کریں۔ شفٹ سپیس سے بغیر سپیس والی سپیس پڑ‌جاتی ہے۔ کیا نام ہے اس کا یونیکوڈ میں Zwnj زیرو وڈتھ نو جسٹیفیکیشن
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ بی‌ٹا سعود۔۔۔ چاچو کا اچھا نام روشن کر رہے ہو۔۔۔ لیکن یہ دوسری بات ہے کہ مجھ سے ٹائپ نہیں ہوتا۔۔ بہت اغلاط ہوتی ہیں، بس دوسروں کی اغلاط نکالنے میں پر فیکٹ ہوں!!
ویسے اچھا سافٹ وئر بنایا ہے۔ ماشاء اللہ۔ مبارک باد۔
 

شکاری

محفلین
سعود بھائی آپ کے چاچو کے بیٹے:) نے میرا کام آسان کردیا ۔ اس سے اسپیڈ بھی تیز ہوگئی ہے۔ اس لیے ایک مرتبہ پھر شکریہ

لیکن ایک مسلہ ہے کہ اس میں سیو کرنے کا آپشن نہیں ہے جس کی وجہ سے کل میری کافی محنت پر پانی پھر گیا ۔ مطلب آدھے سے زیادہ کام کرچکا تھا کہ لائٹ چلی گئی اور ساری محنت غارت:(

اب اس بیٹے کو تھوڑا تجربہ سکھانے کی ضرورت ہے۔
 

دوست

محفلین
میرے ذہن میں‌ ایک اطلاقیے کا خاکہ بن رہا ہے۔ سی شارپ میں اسی کی طرز پر بنایا جاسکتا ہے۔ اوپر ونڈوز کے فیکس ویور سے تصویر دکھائی جائے اور نیچے رچ ٹیکسٹ باکس میں نبیل کا لکھا ہوا اردو ایڈیٹر گھسیڑ دیا جائے(یہ ڈاٹ نیٹ میں ہی لکھا گیا ہے اور محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے)۔ جس میں فائل کو سیو کرنے کی سہولت بھی ہے۔ ابھی میں جی یو آئی پروگرامنگ تک پہنچا نہیں‌ اسلیے ذرا انتظار کیجیے۔ ابھی بندہ بذات خود زیر تعمیر ہے پھر اطلاقیہ زیر تعمیر آئے گا اور پھر آپ کے سامنے پہنچے گا۔ اگر ابن سعید اسے خود ہی کرڈالیں‌ (ماشاءاللہ چاچوئے پروگرامنگ ہیں) تو کیا ہی کہنے۔
وسلام
 

AHsadiqi

محفلین
ماشااللہ کیا زبردست چیز بنائی ہے چاچو بیٹا نے :grin:
لیکن ایک سوال یہ کہ میرے لیے تو خاصا مشکل لگ رہا ہے کیونکہ میں عموما مقتدرہ میں کام کرتا ہو ں اور میرے ایک دوست ٹائیپسٹ کا کی بورڈ مونو ٹائپ اب ہم تو اس سےاستفادہ نہیں کرسکتے میں نے اس کی اسکرپٹ فائل دیکھی ہے سوال یہ ہے کے اگر میں اپنے کیبورڈ کی ویلیوز اس میں تبدیل کردوں تو یہ میرے لیے فائدہ مند ہوسکے گا یا نہیں ؟ دوسرا اور اہم سوال کہ میں کیبورڈز کی ویلیوز کہاں سے معلوم کروں ؟
 
سعود بھائی آپ کے چاچو کے بیٹے:) نے میرا کام آسان کردیا ۔ اس سے اسپیڈ بھی تیز ہوگئی ہے۔ اس لیے ایک مرتبہ پھر شکریہ

لیکن ایک مسلہ ہے کہ اس میں سیو کرنے کا آپشن نہیں ہے جس کی وجہ سے کل میری کافی محنت پر پانی پھر گیا ۔ مطلب آدھے سے زیادہ کام کرچکا تھا کہ لائٹ چلی گئی اور ساری محنت غارت:(

اب اس بیٹے کو تھوڑا تجربہ سکھانے کی ضرورت ہے۔

اس پزیرائی کا بہت شکریہ محترم!

جہاں تک محفوظ کرنے کی بات ہے تو یہ عرض کر دوں کہ ویب ایپلیکیشنز میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ صارف کی مشین میں کچھ محفوظ کر سکیں۔ یہ قدم وید صرفنگ کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں ایک قدم ہے۔ ہاں ایسا ممکن ہے کہ کچھ سرور اسکرپٹس مثلاً پی ایچ پی وغیرہ کے ذریعے یہ کام کیا جا سکے۔ پر اس کے لئے ایک تو آپ کے مشین پر ویب سرور نصب ہونا ضروری ہو جائے گا۔ جو کہ میں نہیں چاہتا کہ اس چھوٹی سی یوٹیلٹی کو استعمال کرنے والے اتنی بڑی بڑی ٹیکنیکل چیزوں کا سامنا کریں۔ اسے بار محفوظ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ اس یوٹیلٹی میں تھوڑی سی تبدیلیاں کرکے اسے کسی ویب سرور پر ہوسٹ کر دوں اور احباب وہیں سے استعمال کریں۔ پر اس صورت میں امیج فائل اپلوڈ کرنی پڑے گی۔ اور بغیر انٹرنیٹ کنکشن کے یہ یوٹیلٹی غیر مفید ہو کر رہ جائے گی۔

ممکن ہے نبیل بھائی یا زکریا بھائی اس سلسلے میں کوئی ایسی بات بتا سکیں جو میرے علم میں نہ ہو۔
 
شاکر بھائی بس اب اسے کر ہی ڈالئے کسی طرح! :)
کام شروع کر دیجئے تو جی یو آئی بھی بن ہی جائے گی انشاء اللہ۔
 
ماشااللہ کیا زبردست چیز بنائی ہے چاچو بیٹا نے :grin:
لیکن ایک سوال یہ کہ میرے لیے تو خاصا مشکل لگ رہا ہے کیونکہ میں عموما مقتدرہ میں کام کرتا ہو ں اور میرے ایک دوست ٹائیپسٹ کا کی بورڈ مونو ٹائپ اب ہم تو اس سےاستفادہ نہیں کرسکتے میں نے اس کی اسکرپٹ فائل دیکھی ہے سوال یہ ہے کے اگر میں اپنے کیبورڈ کی ویلیوز اس میں تبدیل کردوں تو یہ میرے لیے فائدہ مند ہوسکے گا یا نہیں ؟ دوسرا اور اہم سوال کہ میں کیبورڈز کی ویلیوز کہاں سے معلوم کروں ؟

بہت شکریہ جناب!

اور جاوا اسکرپٹ فائل میں لکھی ویلوز کو تبدیل کرنے سے یقیناً آپ خاطر خواہ نتیجہ حاصل کر سکیں گے۔ ان ویلوز کو تو آپ اسی جاوا اسکرپٹ فائل میں ہی دیکھ سکتے ہیں کہ کس کی سے کیا میپ کیا گیا ہے اور جیسا کہ مجھے امید ہے کہ آپ حالیہ فونیٹک کی بورڈ لے آؤٹ سے تو واقف ہی ہونگے۔ اس کے علاوہ آپ اردو یونیکوڈ کیریکٹر میپ کو گوگل بھی کر سکتے ہیں۔
 

ابن بطوطہ

محفلین
مجھے بھی یہ ہی مسئلہ درپیش ہے جب لنک پر ڈاونلوڈ کرنے کے لئے کلک کرتا ہوں تو صفحے پر نہ جانے کی اجازت ہے لکھا آتا ہے حالانکہ میں تو آن لائن ہوتا ہوں اس کے لئے مجھے کیا کرنا ہوگا؟۔
 
بہت عمدہ کوشش ہے ماشاہاللہ۔
اب کوئی یہ نہ کہے کہ "مطیع! تم نے اسے اب دیکھا ہے؟؟؟"۔
ویسے اگر براؤزر میں پی ڈی ایف فائلز کھلنے کا آپشن بھی ہو تو مزید بہتر ہوگا ۔۔۔(اگر پہلے ہی ایسا ہوجاتا ہو تو بھی مطلع فرمادیں )
کیا خیال ہے؟
 
Top