پچیس ہزار کے بعد میں تو تیس ہزار کے نشانے کا انتظار کر رہا تھا، لیکن ہر ہزار پر مبارکباد کی جو ’بدعت‘ چل نکلی ہے، اس وجہ سے میں اب بھی نشانے پر آ گیا!!
تمام پرانے اور نئے دوستوں، بھتیجوں، بھتیجیوں کا بہت بہت شکریہ، اور سب کی دعاؤں پر آمین بھی۔ اللہ مجھے استقامت دے کہ سب لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر سکوں۔ نام بنام سب کو ٹیگ نہیں کر رہا ہوں۔ اس کا مطلب یہ نہ سمجھا جائے کہ خود کو شکریے کا اتنا مقروض محسوس نہیں کرتا کہ دو صفحات کے مراسلہ نگاروں کو ٹیگ کرنے سے پہلو تہی کر رہا ہوں۔