Wasiq Khan
محفلین
80 سال کے ایک بزرگ اپنے گھر کے سامنے برآمدے میں بیٹھے دھوپ سینک رہے تھے۔ مردم شماری کرنے والی ایک لڑکی ان کے پاس پہنچی۔ بڑے میاں نے بڑے پیار سے لڑکی کو اپنے پاس بٹھایا اور اسے اپنے خاندان کی تفصیلات بتانی شروع کیں۔
لڑکی نے دیکھا کہ بزرگ کے قریب نہایت عمدہ قسم کے باداموں سے بھرا ایک ٹوکرا رکھا ہے۔
بزرگ نے دیکھ لیا کہ لڑکی کی نظر مسلسل باداموں پر ہے۔ لہذا وہ بولے :
بیٹی۔ یہ کسی نے تحفے میں مجھے دیا ہے لیکن مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ تم چاہو تو کھا سکتی ہو۔
شکریہ کہہ کر لڑکی نے بڑے اطمینان سے بادام کھائے اور یکایک پوچھا :
لیکن دینے والے نے بھی عجیب ہی تحفہ دیا ہے آپ کو۔ کیا ان کو معلوم نہیں تھا کہ آپ کے منہ میں تو ایک دانت بھی نہیں ہے۔
"معلوم تھا انہیں۔" حضرت نے جواب دیا۔
"تو پھر یہ تحفہ"؟ لڑکی نے سوالیہ انداز میں بزرگ کو دیکھا۔
بزرگ نے اطمینان سے جواب میں عرض فرمایا کہ ۔۔۔
"اصل میں جب یہ تحفہ مجھے ملا تھا تو اس پر عمدہ قسم کی چاکلیٹ چڑھی ہوئی تھی ، جو میں نے چو۔۔۔۔۔۔"
آگے انہوں نے کیا کہا ۔۔۔
وہ بھلا آپ سب کو بتانے کی ضرورت ہے ؟؟