میم نون
محفلین
نیویارک: آپ کابلڈ پریشرہائی رہتا ہو یا کام کےدوران سستی کامظاہرہ کرتےہوں ان مشکلات سےنجات حاصل کرنےکےلئےاب آپ کوفکر کرنےکی ضرورت نہیں کیوں کہ صرف چاکلیٹ کھا کرآپ ان پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرسکتےہیں۔
امریکی یونیورسٹی میں کی جانےوالی ایک تحقیق کےمطابق روزانہ چاکلیٹ کھانےسے آپ کافشارخون نارمل اورکام کرنےکی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔
تحقیق کےدوران ماہرین نےچوہوں کودوگروپوں میں تقسیم کرکےایک گروپ کوروزانہ چاکلیٹ دی جب کہ دوسرے گروپ کےچوہوں کوچاکلیٹ سے دوررکھا۔
تحقیق کےدوران جن چوہوں کوچاکلیٹ دی گئی تھی ان چوہو کی کارکردگی دوسرے گروپ کےچوہوں کےمقابلےبہتررہی جب کہ دوسرےچوہوں کی کارکردگی متاثررہی۔
دی نیوز ٹرائب
http://www.thenewstribe.com/urdu/