چاکلیٹ کوکونٹ کیک

سین خے

محفلین
coconut_choc_1_zpsjgujyblt.jpg

coconut_choc_2_zpsq77fdvww.jpg
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
کوکونٹ اسپنیج:
ڈیڑھ کپ سفید چینی
۳/۴ کپ مکھن
۳ انڈے
۳/۴ کپ پھیکا کدوکش کھوپرا
ڈیڑھ کپ میدہ
ڈیڑھ کھانے کا چمچ بیکنگ پاوڈر
آدھا چائے کا چمچ نمک
دس آونس یا 310 ایم ایل کوکونٹ ملک

۸ سینٹیمیٹر کے تین کیک پینز کو اچھی طرح چکنا کر لیں۔ کیک پینز میں بیکنگ پیپر لگا لیں۔ اوون کو ۳۵۰ ڈگری فارن ہائیٹ پر پہلے سے گرم کر لیں۔

چینی، مکھن اور انڈے کی زردیوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں کہ سب چیزیں اچھی طرح یکجان ہو جائیں۔ اس آمیزے میں کدوکش کھوپرا ملا دیں۔

میدہ، بیکنگ پاوڈر اور نمک کو چھان لیں۔ اب اس میں مکھن کا آمیزہ اور کوکونٹ ملک شامل کر دیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کر لیں۔

انڈے کی سفیدیوں کو اتنا پھینٹیں کہ سافٹ پیکس بن جائیں اور میدے کے آمیزے میں فولڈ کر دیں۔

کیک کے آمیزے کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں اور تیار شدہ کیک پینز میں ڈال دیں۔ کیکز کو اتنا بیک کریں کہ جب ٹوتھ پک بیچ کیک میں ڈالی جائے تو صاف نکل آئے۔ کیکز کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر لیں۔

کیک فلنگ:
پانچ سو ایم ایل ویپینگ کریم
پچاس گرام آئسنگ شوگر
حسب ضرورت کدوکش کیا ہوا میٹھا کھوپرا
حسب ضرورت کٹا ہوا ملک چاکلیٹ

وییپنگ کریم میں آئسنگ شوگر شامل کر کے پھینٹ لیں۔ اس میں کدوکش کیا ہوا کھوپرا ملا لیں۔

چاکلیٹ گیناش
۳۰۰ گرام ملک چاکلیٹ
۱۰۰ ایم ایل کریم

کریم کو اتنا گرم کریں کہ تقریباً ابال آنے کہ قریب ہو جائے۔ چاکلیٹ کو اچھی طرح کاٹ لیں اور اس میں گرم کریم شامل کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر لیں۔

باؤنٹی بالز:
۱۲۵ گرام میٹھا کدوکش کھوپرا
۱۰۰ گرام کنڈینسڈ ملک
۳۰ گرام آئسنگ شوگر
حسب ضرورت ملک چاکلیٹ

کھوپرا اور آئسنگ شوگر میں کنڈینسڈ ملک شامل کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر لیں۔ آمیزے کی بالز بنا لیں اور فریج میں سیٹ ہونے کے لئے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ملک چاکلیٹ کو پگھلا لیں۔ بالز کو چاکلیٹ میں اچھی طرح کوٹ کر لیں اور سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

کیک اسیمبلی:
ویپپینگ کریم کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں۔ پہلی کیک لئیر پر ویپینگ کریم لگائیں۔ اس پر ملک چاکلیٹ کے ٹکڑے رکھیں۔ پھر دوسری کیک لئیر رکھیں اور اس پر بھی ویپینگ کریم لگائیں اور چاکلیٹ کے ٹکڑے رکھیں۔ اس پر تیسری کیک لئیر رکھیں۔ تیار شدہ چاکلیٹ گیناش کیک پر ڈالیں۔ کیک کی سائیڈز پر کدوکش کیا ہوا میٹھا کھوپرا لگا دیں۔ باونٹی بالز سے کیک کو ڈیکوریٹ کر لیں۔
 
La Alma

لائبریرین

ملنے کا پتہ بھی لکھ دیتیں . اب اتنی محنت کون کرے .
 
سین خے

محفلین
سب خواتین اپنی ٹرائی کا ایک ایک نمونہ مجھے بھیج دیں میں کھا کر بتاؤں گا کہ کون جیتا!! :D

جج صاحب مرد حضرات کو بھی ٹرائی کے مقابلے کی دعوت دے دیتے :rolleyes: مرد حضرات کو بھی باورچی خانے میں نام و مقام پیدا کرنے کا موقع مل جاتا :p اب بیچارے مرد پیچھے رہ جائیں گے :D
 
دیکھنے میں خوبصورت ہے جی۔
کوکونٹ اسپنیج:
ڈیڑھ کپ سفید چینی
۳/۴ کپ مکھن
۳ انڈے
۳/۴ کپ پھیکا کدوکش کھوپرا
ڈیڑھ کپ میدہ
ڈیڑھ کھانے کا چمچ بیکنگ پاوڈر
آدھا چائے کا چمچ نمک
دس آونس یا 310 ایم ایل کوکونٹ ملک

۸ سینٹیمیٹر کے تین کیک پینز کو اچھی طرح چکنا کر لیں۔ کیک پینز میں بیکنگ پیپر لگا لیں۔ اوون کو ۳۵۰ ڈگری فارن ہائیٹ پر پہلے سے گرم کر لیں۔

چینی، مکھن اور انڈے کی زردیوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں کہ سب چیزیں اچھی طرح یکجان ہو جائیں۔ اس آمیزے میں کدوکش کھوپرا ملا دیں۔

میدہ، بیکنگ پاوڈر اور نمک کو چھان لیں۔ اب اس میں مکھن کا آمیزہ اور کوکونٹ ملک شامل کر دیں اور ہلکے ہاتھ سے مکس کر لیں۔

انڈے کی سفیدیوں کو اتنا پھینٹیں کہ سافٹ پیکس بن جائیں اور میدے کے آمیزے میں فولڈ کر دیں۔

کیک کے آمیزے کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں اور تیار شدہ کیک پینز میں ڈال دیں۔ کیکز کو اتنا بیک کریں کہ جب ٹوتھ پک بیچ کیک میں ڈالی جائے تو صاف نکل آئے۔ کیکز کو کمرے کے درجہ حرارت پر ٹھنڈا کر لیں۔

کیک فلنگ:
پانچ سو ایم ایل ویپینگ کریم
پچاس گرام آئسنگ شوگر
حسب ضرورت کدوکش کیا ہوا میٹھا کھوپرا
حسب ضرورت کٹا ہوا ملک چاکلیٹ

وییپنگ کریم میں آئسنگ شوگر شامل کر کے پھینٹ لیں۔ اس میں کدوکش کیا ہوا کھوپرا ملا لیں۔

چاکلیٹ گیناش
۳۰۰ گرام ملک چاکلیٹ
۱۰۰ ایم ایل کریم

کریم کو اتنا گرم کریں کہ تقریباً ابال آنے کہ قریب ہو جائے۔ چاکلیٹ کو اچھی طرح کاٹ لیں اور اس میں گرم کریم شامل کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر لیں۔

باؤنٹی بالز:
۱۲۵ گرام میٹھا کدوکش کھوپرا
۱۰۰ گرام کنڈینسڈ ملک
۳۰ گرام آئسنگ شوگر
حسب ضرورت ملک چاکلیٹ

کھوپرا اور آئسنگ شوگر میں کنڈینسڈ ملک شامل کر دیں۔ اچھی طرح مکس کر لیں۔ آمیزے کی بالز بنا لیں اور فریج میں سیٹ ہونے کے لئے ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ملک چاکلیٹ کو پگھلا لیں۔ بالز کو چاکلیٹ میں اچھی طرح کوٹ کر لیں اور سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔

کیک اسیمبلی:
ویپپینگ کریم کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں۔ پہلی کیک لئیر پر ویپینگ کریم لگائیں۔ اس پر ملک چاکلیٹ کے ٹکڑے رکھیں۔ پھر دوسری کیک لئیر رکھیں اور اس پر بھی ویپینگ کریم لگائیں اور چاکلیٹ کے ٹکڑے رکھیں۔ اس پر تیسری کیک لئیر رکھیں۔ تیار شدہ چاکلیٹ گیناش کیک پر ڈالیں۔ کیک کی سائیڈز پر کدوکش کیا ہوا میٹھا کھوپرا لگا دیں۔ باونٹی بالز سے کیک کو ڈیکوریٹ کر لیں۔
یہ ویب سائیٹس کی ٹرمز اینڈ کنڈیشن جیسا ہے، اس لیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔:tongueout:
 
سب خواتین اپنی ٹرائی کا ایک ایک نمونہ مجھے بھیج دیں میں کھا کر بتاؤں گا کہ کون جیتا!! :D
اچھاااااا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو وہ آپ تھے جس کے بارے میں خان صاحب بار بار کہتے تھے، ایمپائیر کی انگلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:loser1:
:heehee:
 
سین خے

محفلین
سین خے
یہ جو اکثر کیک بیکنگ کے دوران بیٹھ جاتا ہے۔۔۔
اس کا ’’ کارَن‘‘ کیا ہے؟؟؟

اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
۱- اوون کا دروازہ بار بار کھولنا۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ پورے اوون کا درجہ حرارت ایک جیسا ہے یا نہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ کوئی ایک حصہ زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو رہا ہو۔
۲- اوون کا درجہ حرارت جو ریسیپی میں بتایا گیا ہے وہی سیٹ کرنا۔ اگر کم یا زیادہ کر دیا جائے تو بھی کیک بیٹھ سکتا ہے۔
۳- کیک کے آمیزے میں بہت زیادہ یا بہت کم moisture کا ہونا۔ اس کے علاوہ بیکنگ پاؤڈر صحیح مقدار میں نہ ڈالنا۔ مختصرا٘ جو بھی اجزا کی مقدار بتائی گئی ہیں ان کا خیال رکھنا۔
۴- کیک کے آمیزے کو غلط طریقے سے مکس کرنا۔ آپ کو آمیزے کو کریم کرنا اور فولڈ کرنا آنا چاہئیے۔
۵- کیک کو underbake کرنا۔
۶- کمرے کا درجہ حرارت۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
آپ کا چیلنج سن کر مردوں جوش آنا چاہئے۔ :)

بالکل! مردوں کو ہر جگہ مقابلہ کرنا چاہئیے :battingeyelashes:

:devil:

بہت خوب بہن۔
اب ڈرتے ڈرتے ترکیب بیگم کے حضور پیش کرتا ہوں۔

بھابھی کو کسی اچھے سے سوٹ کی تصویر دیکھائیے پھر پیش کیجئے گا :D
 
سین خے

محفلین
موائسچر کنٹرول کرنے کا طریقہ کیا ہوسکتا ہے؟؟؟

اگر موسم نم ہو تو سوکھی اجزا جیسے میدہ، چینی وغیرہ نمی جذب کرتی ہیں۔ ایسے میں سوکھی اجزا کو بہتر طریقے سے سٹور کرنا چاہئیے۔ اس کے لئے ائیر ٹائیٹ کنٹینرز کا استعمال کافی کارآمد رہتا ہے۔

دوسری بات جس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے وہ اجزا کو ٹھیک طرح سے ناپنا اور تولنا۔ اجزا کی جو مقدار آپ کو تراکیب میں بتائی جائے، اسی مقدار میں اجزا استعمال کریں۔ اس کے لئے میژرنگ کپز اور سلینڈرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سب سے بہتر طریقہ تو یہ ہے کہ جو بیکنگ کے لئے ترازو آتے ہیں وہ لے لیا جائے۔ اگر نہ مل سکے تو پھر میژرنگ کپز استعمال کئیے جائیں۔

زیادہ تر نمی کا تناسب غلط ناپ تول کی وجہ سے ہی خراب ہوتا ہے۔
 
اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔
۱- اوون کا دروازہ بار بار کھولنا۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ پورے اوون کا درجہ حرارت ایک جیسا ہے یا نہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ کوئی ایک حصہ زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہو رہا ہو۔
۲- اوون کا درجہ حرارت جو ریسیپی میں بتایا گیا ہے وہی سیٹ کرنا۔ اگر کم یا زیادہ کر دیا جائے تو بھی کیک بیٹھ سکتا ہے۔
۳- کیک کے آمیزے میں بہت زیادہ یا بہت کم moisture کا ہونا۔ اس کے علاوہ بیکنگ پاؤڈر صحیح مقدار میں نہ ڈالنا۔ مختصرا٘ جو بھی اجزا کی مقدار بتائی گئی ہیں ان کا خیال رکھنا۔
۴- کیک کے آمیزے کو غلط طریقے سے مکس کرنا۔ آپ کو آمیزے کو کریم کرنا اور فولڈ کرنا آنا چاہئیے۔
۵- کیک کو underbake کرنا۔
۶- کمرے کا درجہ حرارت۔
واہ بھئی آپ تو بہت ماہرہ ہیں۔ ماشاءاللہ
 
Top