دیکھو میاں! یہ زیادتی نہیں چلنے کی۔۔
سبھی بڑوں کے خاکے تم بناگئے تو۔۔۔ ۔
دوسروں کے حصے میں کیا آئے گا۔۔
نہیں نہیں۔۔
احتجاج۔۔
دوسروں کا حوصلہ پست ہوتا ہے۔۔
ایسے غضب کی خاکہ نگاری کرتے ہو۔۔
دوسرے تو ہمت ہاربیٹھیں گے۔۔۔
لکھنے سے پہلے ہی۔۔۔
لیکن اس بار جس کا خاکہ کھینچا ہے۔۔
وہ تو میرا بھی فیورٹ ہے۔۔۔
جینئس ہے۔۔
شعرو ادب کا۔۔
اور سب سے بڑھ کر انسان دوست۔۔
اس کا خاکہ کسی دوسرے کے ہاتھوں۔۔۔
جچتا بھی نہیں۔۔
اس لئے احتجاج موخر۔۔۔
اس بار معاف کیا۔۔۔
اوپر سے یہ تو اپنا گرائیں بھی ہے۔۔۔
میں بھی سیالکوٹی ہوں۔۔۔
پسروری ہوں۔۔۔
ہائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا کہا۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟
یار ذرا اونچا بولو۔۔۔۔۔۔
میں بہرا تو نہیں
لیکن استاد کی "سنتا نہیں ہوں بات مکرر کہے بغیر" والی ادا اتنی پسند آئی کہ
اب خود بھی سنتا نہیں ہوں بات مکررکہے بغیر
جو غالبؔ کے لڑ لگ گیا وہ انسان دوست آٹومیٹک بن گیا
جس پر غالبؔ نامی ہما کا سایہ ہو گیا، وہ فرمانروائے ہندوستان خود بخود ہو گیا
میں تو کہتا ہوں میرے ہاتھ پہ غالبؔ کی بیعت کر لو آپ بھی
ماشاءاللہ چار چاند تو آپ کو لگے ہی ہوئے ہیں
دو تین عطارد ، زہرہ، یورنیس مشتری
چھ سات مریخ ، اور پلوٹو بھی لگ جائیں گے
نئے مریدوں کو آج کل ایک ایک سورج لگانے کی سکیم بھی شروع کی ہے قبلہ استاد جی نے
سوچی پیا تے بندہ گیا، آہو
پھر نہ کہنا بتایا نہیں