چراغ تلے تبصرے اور جائزے

رضوان

محفلین
قیصرانی ایک باب“ پڑیے گر بیمار“ (تمہارے تو حسبِ حال ہے آجکل) تو بھجواچکا ہوں۔ اگر کچھ مشکل ہو تو پی ڈی ایف فائل بھجواسکتا ہوں۔
باقی ماندہ بھی آج بھجوا دیتا ہوں۔ ایک باب شمشاد بھائی کو بھیج دیتے ہیں اس طرح اس پر کام تیز ہو جائیگا۔
نبیل مقدمہ پہلے ہی لکھ چکے ہیں نیچے کے لنک پر دیکھ لیجیے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=1676
 
اگر اتنا سا جگنو ہو تو اور کیا چاہیے۔

ویسے چراغ تلے تو لگتا ہے کہ فٹا فٹ ہو جائے گی۔
رضوان اس کتاب میں دیر کروانی ہے یا اسے وقت پر مکمل ہونے دیا جائے۔ :lol:

جیسا بھی چاہو بس مجھے اشارہ کردینا میں ہمہ وقت تیار ہوں۔
 

رضوان

محفلین
بھائی یہ قیصرانی کا پروجیکٹ ہے وہ جانے ان کا کام ہم نے تو عکس فراہم کرنے تھے اس میں بھی دیر ہو گئی گو کہ کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا۔
محب آپ اپنی برکتیں سنبھال کر رکھیں کام آئیں گی۔ کچھ عمل انگیز (catalyst) تعامل کی رفتار بڑھانے میں اور کچھ کم کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں لیکن اہمیت تو دونوں کی ہوتی ہے۔ اگر تعمل کی رفتار کم نہ ہو تو ایٹمی ریکٹر کے بجائے ایٹم بم ہی بنے۔
 
اصل میں کیا ہے رضوان کہ مجھ سے آپ اپنی برکتیں سنبھلتی نہیں کہیں نہ نہیں لگی رہیں تو قرار رہتا ہے ، ایسا نہ ہو کہ گھوم پھر کر یہ “آبِ گم“ پر نازل ہو جائیں ۔

ویسے کمال کے صفحات سکین کیے ہیں، مجھے تو لگتا ہے کہ آبِ گم الٹا ہو کر لکھنی پڑے گی :wink:

اور کچھ سیدھی ہو کر، کس جنم کے بدلے لے رہے ہو بھائی۔ :p
 

شمشاد

لائبریرین
محب بھائی خود الٹا سیدھا ہونے کی بجائے صفحوں کو الٹا سیدھا کر لیں، اتنی زحمت تو کر ہی لیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، پی ڈی ایف میں فائل کو کیسے سیدھا کریں۔ میں نے تو پرنٹ کر کے صفحے الٹ لئے ہیں‌:)
بےبی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
چندا اگر سیدھے ہوسکتے تو میں نہ کر دیتا۔ ہمارے وقتوں میں تو کسی ٹرنک یا تختے کے نیچے رکھ دیتے تھے سیدھے ہو جاتے تھے۔ :lol: :lol:
 
سہولت کے لیے یہاں بھی لکھ دیتا ہوں

ایسا کریں کہ جب سکین ہو جائے تو پھر اسے ریڈر میں کھولیں ۔

Toolbars--> Rotate View

کو کلک کریں ، اب آپ گھما سکتے ہیں صفحہ ( خود کو نہ شروع کردیں) کو اور ٹھیک کرلیں۔ کوئی بہتر حل ہو تو وہ بھی شئیر کر لیں۔
 

رضوان

محفلین
قیصرانی کیا بات ہے بھائی اتنی تیزی سے ہم سکین نہیں کرسکے تھے جس تیزی سے آپ نے اسے لکھ ڈالا۔ “ کافی “ کا شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
:oops: شکریہ۔ میں‌نے ابھی چراغ تلے کے مقدمے کے نیچے رکھنا شروع کر دیا ہے۔ چیپٹر وائز۔
بےبی ہاتھی
 
Top