چلتا پھرتا ادب

ابن توقیر

محفلین
نذیر انبالوی ایم اے کی مرتب کردہ کتاب "مزاحیات کا انسائیکلوپیڈیا" کے ایک باب "چلتا پھرتا ادب" کو یہاں کمپوز کرکے جمع کرنے کا ارادہ ہے۔
بنا شک میری ونڈ شیلڈ توڑو
پر نہ توڑنا میرا دل نہ توڑنا
۰-۰-۰
شبنم گری گھاس پہ گرتے ہی پھٹ گئی
لعنت تمہاری دوستی پہ جولگتے ہی کٹ گئی
۰-۰-۰
یا جانی دوستی ہم سے نبھانی چھوڑ دی
کیا خطا ہم سے ہوئی صورت دکھانی چھوڑ دی
۰-۰-۰
تپش سورج کی ہوتی ہے،جلنا زمیں کو پڑتا ہے
قصور آنکھوں کا ہوتا ہے تڑپنا دل کو پڑتا ہے
۰-۰-۰
نہ یاروں میں رہی یاری،نہ بھائیوں میں وفا رہی
یہ عجیب دور آیا،محبت اٹھ گئی ساری
۰-۰-۰
سچائی چھپ نہیں سکتی ٹریفک کے اصولوں سے
خوشبو آنہیں سکتی چالان کے کاغذوں سے
۰-۰-۰
بلبلوں غل نہ کرو میرے صنم سوتے ہیں
دنیا کے باغ میں سدا بادِ وفا نہیں
۰-۰-۰
تو بول یا نہ بول تیرے بولنے کا غم نہیں
تیرا ایک دیدار تیرے بولنے سے کم نہیں
۰-۰-۰
امیر کا سایہ ہے نہ راستہ نہ منزل
آ بھی جاو ساقیا ارمانوں کے گلزار میں
۰-۰-۰
قسمت نے دیا دھوکا مقدر آزما رہا ہوں
کسی سنگین جرم کی یہ سزا پارہا ہوں
۰-۰-۰
تیرے غصے میں اتنا سرور ہے،پیار میں کیا ہوگا
تیری سادگی میں اتنا حسن ہے سنگھار میں کیا ہوگا
۰-۰-۰
دل تو دیا اب قسمت آزما رہا ہوں
اک بے وفا کی خاطر یہ مار کھارہا ہوں
۰-۰-۰
وہ دل ہی کیا تیرے ملنے کی جو دعا نہ کرے
میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے
۰-۰-۰
خدا مارے حسینوں کو حسن پر ناز کرتے ہیں
لگا کر تیل زلفوں میں ہمیں برباد کرتے ہیں
۰-۰-۰
دوست کا بول بالا
دشمن کا منہ کالا
۰-۰-۰
یا د ہے تو آباد ہے
بھول جائے تو برباد ہے
۰-۰-۰
ڈرائیور کی زندگی عجیب کھیل ہے
موت سے بچے تو سنٹرل جیل ہے
۰-۰-۰
 

ابن توقیر

محفلین
دامن چھڑا کر آپ کو جانا ہی تھا اگر
نظریں چرا کے مجھ کو کیوں دیکھا آپ نے
۰-۰-۰
درخت اخروٹ دا
سدا سلامت رہے ضلع سیالکوٹ دا
۰-۰-۰
باغ لگے باغیچے ان میں لگے انگور
ایک روپے کی فکر نہ کرنا خط لکھنا ضرور
۰-۰-۰
دل دیا تھا دلدار سمجھ کر
ظالم کھا گیا اچار سمجھ کر
۰-۰-۰
دو دلوں سے دل لگانا چھوڑ دو
سن میرے مجبوب اب تم محبت چھوڑ دو
۰-۰-۰
ایک دل ہے کہ بسایا نہیں جاتا
لوگ صحرا کو بسا لیتے ہیں
۰-۰-۰
پسینہ بہا رہا ہوں رکشہ چلا رہا ہوں
شکر خدا کا حلال کی روزی کھا رہا ہوں
۰-۰-۰
قتل کرنا ہے تو نگاہوں سے کر تلواروں میں کیا رکھا ہے
سفر کرنا ہے تو رکشاوں میں کر کاروں میں کیا رکھا ہے
۰-۰-۰​
 

ابن توقیر

محفلین
اس بس سے کوئی بس اگر آگے نکلی
اُس بس کو یہ بس بس ایک دم جالے گی
۰-۰-۰
ڈرتے ہو تو جاو،دفع ہوجاو
مرنا ہے تو میری بس میں بیٹھو
۰-۰-۰
اے مسافر کیوں گھبراتا ہے میرے میں بیٹھ جانے سے
خدا بھی ناراض ہوتا ہے کسی کا دل دکھانے سے
۰-۰-۰
ظالم پلٹ کر دیکھ تمنا ہم بھی رکھتے ہیں
تم اگر کار رکھتی ہو تو رکشا ہم بھی رکھتے ہیں
۰-۰-۰
جو ماں کو ستاتا ہے
وہ رکشا ہی چلاتا ہے

۰-۰-۰
ڈرائیور کی زندگی عجب کھیل ہے
موت سے بچے تو کیمپ جیل ہے
۰-۰-۰
اللہ اللہ تیرا زور ہے میرے دیوانے میں
کل ہی ضمانت کروائی تھی آج پھر ہے تھانے میں
۰-۰-۰
حاجی خان بیگ جان من
کچھ ڈرائیوراں دی وی من
۰-۰-۰

 

ابن توقیر

محفلین
پورٹ پر رہتے ہیں سہراب گوٹھ میں سوتے ہیں
جب تیری یاد آتی ہے جی بھر کے رولیتے ہیں
۰-۰-۰
لاکھ نخرے دکھا لوڈ اٹھانا پڑے گا
بن کے دلہن کراچی سے میانوالی جانا پڑے گا
۰-۰-۰
گاڑی کو آگے سے بچانا میرا کام ہے
کوئی گاڑی کو پیچھے سے مارے تو میں کیا کروں
۰-۰-۰
کل چودھویں کی رات تھی بالٹی میں تیرا عکس دیکھا
اور پھر بالٹی کو ہلا ہلا کر تیرا رقص دیکھا
۰-۰-۰
چاکیواڑہ سے گاڑی صحیح نکلی
اور ٹاور پر آکربگڑ گئی
پھر تم ہی کہو دنیا والو
پنجر کس کا ہوتا ہے
۰-۰-۰
پھول سے گلاب کی خوشبو لیا کرو
خد ہے غریب کا جواب تو دیا کرو
۰-۰-۰
عادت خراب ہے یادل کے سخی ہو تم
نظریں تمہاری مجھ کو للچائی لگ رہی ہیں
۰-۰-۰
 

ابن توقیر

محفلین
لوکاں دے نکاح ٹٹ گئے
یاری ٹٹ گئی تے کیہ ہوئیا
۰-۰-۰
اے راکٹ تجھے قسم ہے ہمت نہ ہارنا
جیسا بھی کھڈ آئے ہنس کر گزارنا
۰-۰-۰
وعدہ کیا تھا بچپن میں کہ ملیں گے شباب میں
جب آیا شباب تو جا بیٹھا نقاب میں
۰-۰-۰
محنتی کو کمین کہتے ہیں،بے ایمان کو ذہین کہتے ہیں
اس دنیا کے ناسمجھ لوگ بے حیا کو حسین کہتے ہیں
۰-۰-۰
سگریٹ جلائی میں نے تیری یاد میں
سگریٹ کے دھوئیں سے بن گئی تصویر تیری
۰-۰-۰
تڑپ اٹھتا ہوں اکثر ان معصوم چہروں کو دیکھ کر
کہ یہ جوان ہو کر کہیں قاتل نہ بن جائیں
۰-۰-۰
گل گئے گلشن گئے پھولوں کے پتے رہ گئے
جو دوست تھے وہ مر گئے الو کے پٹھے رہ گئے
۰-۰-۰
دل تو دے چکے اب نصیب آزما رہے ہیں
کسی سنگ دل کی خاطر اب ٹیکسی چلا رہے ہیں
۰-۰-۰​
 

ابن توقیر

محفلین
دل کہتا ہے بہت کچھ کروں
جیب کہتی ہے بکواس نہ کر
۰-۰-۰
مسافر ہوں منزل کو جارہا ہوں
پیٹ کی خاطر رکشہ چلا رہا ہوں
۰-۰-۰
چلتی ہے گاڑی اڑتی ہے دھول
جلتے ہیں دشمن کھلتے ہیں پھول
۰-۰-۰
سڑک سے دوستی ہے،سفر سے یاری ہے
دیکھ پیارے کیسی زندگی ہماری ہے
۰-۰-۰
نہ کوئی امنگ ہے،نہ کوئی پسند ہے
میری زندگی ہے کیا،اک کٹی پتنگ ہے
۰-۰-۰
کیوں گاوں سے نکل کر گناہ گار ہوئے ہم
اس بارونق شہر میں خوار ہوئے ہم
۰-۰-۰
آگیا قسمت والا
جلنے والے کا منہ کالا
۰-۰-۰
ملنا ہے تو مل جاو دنیا کے چمن میں
پھر کیوں ملتے ہو جب لاش لپیٹی ہو کفن میں
۰-۰-۰
 
Top