چلتے ہو تو اُچ شریف کو چلیے (قسط 2)

جی بچپن میں ایک دفعہ کا ذکر ہے یا زیادہ کا۔۔۔۔۔۔ بہرحال اُچ شریف کے بارے میں پڑھا تھا۔ سمجھ تب بھی پُوری سُوری آئی تھی اب بھی۔۔۔! دراصل بغداد کی طرح بار بار اُجڑنے کی وجہ سے تاریخ کے اوراق تمام معلومات واضح نہیں بتا پاتے نا !
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے میاں دن کو گھوما پھرا کرو، کدھررات کو آوارہ گردی کرتے ہو۔ اگر رات کو گھومنا ہے تو پھر موبائل کے اوپر ٹارچ کا بندوبست کرو۔:p یار بہت ہی عمدہ۔ مزہ آگیا۔ بہت بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا بھی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ارے میاں دن کو گھوما پھرا کرو، کدھررات کو آوارہ گردی کرتے ہو۔ اگر رات کو گھومنا ہے تو پھر موبائل کے اوپر ٹارچ کا بندوبست کرو۔:p یار بہت ہی عمدہ۔ مزہ آگیا۔ بہت بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا بھی
سوکھا شکریہ ادا کرنے کی بجائے
اپنے واقف محفلین کو بھی ٹیگ کر دو یار
غالبؔ ایکسپریس میں ایسے غیر بن کے بیٹھ جاتے ہو، جیسے جانتے نہیں پہچانتے نہیں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جی بچپن میں ایک دفعہ کا ذکر ہے یا زیادہ کا۔۔۔ ۔۔۔ بہرحال اُچ شریف کے بارے میں پڑھا تھا۔ سمجھ تب بھی پُوری سُوری آئی تھی اب بھی۔۔۔ ! دراصل بغداد کی طرح بار بار اُجڑنے کی وجہ سے تاریخ کے اوراق تمام معلومات واضح نہیں بتا پاتے نا !
ہماری تو بنیاد ہی یہی شہر ہے
ہمارے ددھیال اور ننھیال یہیں سے تھے
اس لیے سینہ بسینہ چلے آنے والی تمام روایات اور اپنے اجداد کی قدیم کتب ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اس معاملے میں
اچ شریف کا تعارف ملاحظہ فرمائیے
جو سمجھ نہ آئے میں حاضر ہوں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سوکھا شکریہ ادا کرنے کی بجائے
اپنے واقف محفلین کو بھی ٹیگ کر دو یار
غالبؔ ایکسپریس میں ایسے غیر بن کے بیٹھ جاتے ہو، جیسے جانتے نہیں پہچانتے نہیں
مناظر میں اتنا کھویا ہوتا ہوں کہ یاد نہیں رہتا۔ ویسے Dark Knigt Rises میں جوکر کا اک جملہ تھا۔ "Everything that doesn't kill you, simply makes you stranger"۔ ایسا ہی تھا۔ :p حفظ نہیں ہے۔ مذید براں یہ کہ صاحب مجھے تو کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ جو اک آدھا جانتا ہے وہ پہلے سے یہاں موجود۔ اؤے اب انکاری نہ ہو جانا:ROFLMAO:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب اور بہت شکریہ :)
کیا فیصل صالح حیات کا تعلق اسی سلسلہ سے ہے؟ مجھے لگتا ہے میں نے کہیں موصوف کے حوالے سے مخدوم جہانیاں کا ذکر سنا تھا۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت خوب اور بہت شکریہ :)
کیا فیصل صالح حیات کا تعلق اسی سلسلہ سے ہے؟ مجھے لگتا ہے میں نے کہیں موصوف کے حوالے سے مخدوم جہانیاں کا ذکر سنا تھا۔
جی نہیں
وہ صرف مخدوم ہے، سید بخاری نہیں
اور مخدوم ایک تو ذات ہے (ذات برادری)
جبکہ یہ مخدوم جہانیاں جہانگشت ان کا لقب ہے ، جو ان کو دربارَِرسالت مآب سے عطا ہوا تھا، اور ہمیشہ کیلئے ان کے نام کا حصہ ہو گیا
 
Top