پروین شاکر چلنے کا حوصلہ نہیں ، رُ کنا محال کردیا - پروین شاکر

تفسیر

محفلین
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=TVFb2W44Puo[/youtube]

چلنے کا حوصلہ نہیں ، رُ کنا محال کردیا
عشق کے اس سفر نے تو ، مجھ کو نڈھال کردیا

ملتے ہوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئی
اس نے مگر بچھڑتے وقت اور سوال کردیا

اے میری گل زمیں تجھے، چاہ تھی ایک کتاب کی
اہل کتاب نے مگر کیا تیرا حال کردیا

اب کے ہوا کے ساتھ ہے دامانِ یار منتظر
بانوِ شب کے ہاتھ میں رکھنا سنبھال کردیا

ممکناں فیصلوں میں ایک ہجر کا ایک فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی اس نے تو کمال کردیا

میرے لبوں پہ مُہر تھی پر میرے شیشہ رو نے تو
شہر کے شہر کو میرا واقف حال کردیا

چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آسکے
وقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کردیا

مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گِلا کیا
منسبِ دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کردیا

پروین شاکر
.
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب تفسیر صاحب، بہت خوب انتخاب ہے۔

اے میری گل زمیں ، تجھے چاہ تھی ایک کتاب کی
اہل کتاب نے مگر کیا تیرا حال کردیا

چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آسکے
وقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کردیا

مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گِلا کیا
منسبِ دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کردیا

واہ واہ، سبحان اللہ۔

۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب تفسیر صاحب! ویڈیو ملحق کر کے تو چار چاند لگا دیتے ہیں آپ۔
مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گِلا کیا
منصبِ دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کردیا
 
تفسیر

محفلین
بہت خوب تفسیر صاحب، بہت خوب انتخاب ہے۔

اے میری گل زمیں ، تجھے چاہ تھی ایک کتاب کی
اہل کتاب نے مگر کیا تیرا حال کردیا

چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آسکے
وقت نے کس شبیہ کو خواب و خیال کردیا

مدتوں بعد اس نے آج مجھ سے کوئی گِلا کیا
منسبِ دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کردیا

واہ واہ، سبحان اللہ۔

۔

مجھ بھی یہ بہت پسند ہے
 
سارہ خان

محفلین
چلنے کا حوصلہ نہیں، رُکنا محال کر دیا

چلنے کا حوصلہ نہیں، رُکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مُجھ کو نڈھال کر دیا

ملتے ھوئے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئی
اُس نے مگر بچھڑتے وقت کوئی اور سوال کر دیا

اے میری گُل زمیں تُجھے چاہ تھی اک کتاب کی
اہل کتاب نے مگر، کیا تیرا حال کر دیا

ممکنہ فیصلوں میں اک ہجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی، اُس نے کمال کر دیا

میرے لبوں پہ مُہر تھی پر میرے شیشہ رو نے تو
شہر کے شہر کو میرا واقف حال کر دیا

چہرہ و نام ایک ساتھ آج نہ یاد آ سکے
وقت نے کس شبیہہ کو، خواب و خیال کر دیا

مُدّتوں بعد اُس نے آج، مُجھ سے کوئی گلہ کیا
منصب دلبری پہ کیا مجھ کو بحال کر دیا
(پروین شاکر)
 
شمشاد

لائبریرین
سارہ بہت شکریہ یہ شاعری شیئر کرنے کا۔

مندرجہ ذیل شعر کے پہلے مصرعے میں حجر کا لفظ کھٹک رہا ہے، یہ ہجر ہونا چاہیے :

ممکنہ فیصلوں میں اک حجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی، اُس نے کمال کر دیا
 
سارہ خان

محفلین
شکریہ ظفری اور شمشاد بھائی ۔۔ :)

حجر کو واقعی ہجر ہونا چاہیے تھا ۔ لکھنے کی غلطی ۔۔:( ابھی ٹھیک کرتی ہوں ۔۔
 
سارہ بہت شکریہ یہ شاعری شیئر کرنے کا۔

مندرجہ ذیل شعر کے پہلے مصرعے میں حجر کا لفظ کھٹک رہا ہے، یہ ہجر ہونا چاہیے :

ممکنہ فیصلوں میں اک حجر کا فیصلہ بھی تھا
ہم نے تو ایک بات کی، اُس نے کمال کر دیا

بیشک خوبصورت کلیکشن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوبصورت کلیکشن کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شمشاد صاحب آپ کی نظر اب تک ۔۔۔۔۔ 6x6 ہے ۔۔۔۔ ماشااللہ
 
سارہ خان

محفلین
بہت شکریہ آپ سب کی پسندیدگی کا ۔۔۔:cat:

سخنور ہر ایک کی اپنی پسند ہوتی ہے ۔۔ بہت سے لوگوں کو پروین شاکر کی شاعری پسند ہے ۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ آپ سب کی پسندیدگی کا ۔۔۔:cat:

سخنور ہر ایک کی اپنی پسند ہوتی ہے ۔۔ بہت سے لوگوں کو پروین شاکر کی شاعری پسند ہے ۔۔

سارہ خان یہ تو آپ نے بالکل ٹھیک کہا- لیکن میں نے صرف یہ کہا کہ مجھے پروین کی شاعری پسند نہیں - دوسرے بصدِ شوق پسند کریں - پروین سے بہتر تو نزہت عباسی ہیں جنکی شاعری سیدہ شگفتہ نے پوسٹ کی ہے - :)
 
سارہ خان یہ تو آپ نے بالکل ٹھیک کہا- لیکن میں نے صرف یہ کہا کہ مجھے پروین کی شاعری پسند نہیں - دوسرے بصدِ شوق پسند کریں - پروین سے بہتر تو نزہت عباسی ہیں جنکی شاعری سیدہ شگفتہ نے پوسٹ کی ہے - :)

شاعری ، موسیقی، مصوری، یا دیگر فنون۔۔۔۔۔ یہ اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ ہوتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہر شاعر کا ہر خیال ہی خوبصورت ہو یا ہمیشہ بدصورت ہو، اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ اس نے جو کہنا چاہا وہ ہماری سمجھ میں بھی آجائے، بہرحال اس سے کوئی انکار نہیں کہ بلا شبہ پروین شاکر ایک خوبصورت شاعرہ تھیں،
 
شکریہ یونس صاحب میری معلومات میں آپ نے قابلِ قدر اضافہ کیا- مجھے نہیں معلوم تھا کہ فنونِ لطیفہ اظہار کا ذریعہ ہیں آپ مجھے اندھیروں سے کھینچ کر روشنی میں لے آئے - بہت شکریہ! اور یقینا" پروین شاکر میری سمجھ سے بالاتر ہیں -
 
Top