حضرت ذرا سی عقل استعمال کرکے آپ خود ہی اعداد و شمار حاصل کرسکتے ہیں۔
اگر نہیں معلوم تو اردو وکی پیڈیا کی ویب سائٹ پر اسپیشل صفحات میں جاکر یوزرز کے اعداد وشمار دیکھ لیں۔ اور معلوم کرلیں کہ کتنے افراد اب تک رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اور ان میں سے کتنے ایکٹیو ہیں۔ خاص کر وہ افراد جنہوں نے شروعات میں بڑے جذبے کے ساتھ کچھ لکھنے کی کوشش کی مگر پھر ان کا جذبہ جھاگ کی طرح بٹھا دیا گیا۔ان کا حصہ بھی دیکھ لیں۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا پل بھر میں۔
قبلہ ۔ مجھے تو یہ بچگانہ اعتراض محسوس ہوتا ہے ۔
دیکھیے سامنے کی بات ہے ۔ وکیپیڈیا (دائرہ معارف العامیہ) تک رسائی اور بات
کسبِ فیض اور بات۔۔ بچوں کا کھلونا نہیں اردو، آپ بول چال کی ’’ بولی‘‘ کو ’’زبان ‘‘
سے کیوںنتھی کرنا چاہتے ہیں ۔ شیخ سعدی نے فرمایا تھا کہ :
"" حدیث موچی کو سنانے کی نہیں "" ۔۔۔ جنہیں اردو سے محبت ہے وہ ہی کچھ سیکھ سکیں گے۔
وگرنہ انگور کھٹے ہیں کہہ کر جان چھڑائی جاتی ہے ۔
کل کلاں آپ لغت پر اعتراضکیجیے گا کہ بڑے ادق اور مشکل الفاظ شامل ہیں ۔۔ ناہیں بھی دیس نکالا دیجیے ۔
میں ابھی ابھی تک سمجھ نہ پایا کہ آپ اردو کی موافقت میںہیںیا مخاصمت برت رہے ہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب
ناچیز
م۔م۔مغل