چند انتظامی تبدیلیاں

الف عین

لائبریرین
نبیل برائے نام بھی تو ایڈمن رہ سکتے تھے، کام تو کوئی نہ کوئی کر ہی لے گا لیکن بانی تو اور کوئی نہیں ہو سکتا ہے۔ بہر حال ان کے لیے بھی بہت دعائیں کہ وہ اپنا وقت جہاں خرچ کرنا چاہتے ہیں کر سکیں۔
تابش کے لیے بھی بہت دعائیں اور مبارکباد
 

جاسمن

لائبریرین
نئے عہدے بھی تخلیق کیے جاسکتے ہیں۔
بانی کے نام سے
اس طرح ہم سب کے دل ٹوٹنے سے بچائے جاسکتے ہیں۔:)
 

La Alma

لائبریرین
نیٹ پر بیشتر فورمز تھے جو اب فعال نہیں ہیں۔ کیا یہ بات ایڈمنز کے دائرہ اختیار میں ہوتی ہے کہ اپنی مرضی کی کوئی بھی پالیسی تشکیل دیں،چاہے تو سائٹ کو چلتا رہنے دیں یا کسی بھی وقت بند کر دیں؟
پوچھنا یہ چاہ رہی ہوں کہ ایڈمن ہونا کیا انتظامی نوعیت کا کوئی عہدہ ہے یا پھر ایڈمنز کو کسی سائٹ کے مالکانہ حقوق بھی حاصل ہوتے ہیں؟
 

سروش

محفلین
نبیل بھائی آپ کی بطور منتظم ذمہ دراریوں پر بہت شکریہ اور مستقبل کے لئے آپ کے لئے دعاگو ۔ امید ہے کہ عام رکن ہونے کے باوجود آپ اپنی خداداد صلاحیتوں سے اور اپنے علم سے اس فورم اور اردو زبان کو فائدہ پہنچاتے رہیں گے ۔ والسلام
محمد تابش صدیقی بھائی کے لئے بہت مبارک باد اور تعاون کی یقین دہانی ۔
 
محمد تابش صدیقی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ آپ اس عہدے کے اہل ہیں۔ امید ہے کہ آپ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!!
آمین۔ جزاک اللہ لاریب بہن۔
تابش کے لیے بھی بہت دعائیں اور مبارکباد
آمین۔ جزاک اللہ استادِ محترم۔
بہت شکریہ سعادت بھائی۔
محمد تابش صدیقی بھائی کے لئے بہت مبارک باد اور تعاون کی یقین دہانی ۔
بہت شکریہ سروش بھائی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

سین خے

محفلین
سوچتے ہیں کچھ۔۔ ۔کوچہ ریٹائرڈاں بناتے ہیں۔

یعنی کہ ریٹائرڈ والے ریٹائرڈاں :oops:

میں تو سمجھ رہی تھی کوئی مارچ وارچ کا اعلان ہوگا، کوئی گو وو رو چلو ولو کے نعرے لگیں گے، کنڈے ڈالے جائیں گے، کوئی چوک ووک چنا جائے گا، کٹینر ہوگا، ساوَنڈ سسٹم ہوگا، :daydreaming: کھانے کا انتظام ہوگا ۔۔۔۔ لیکن یہ تو :shock: ۔۔۔ :roll:

خیر میری ذہنی قلابازیوں سے یہ تو ثابت ہوا کہ میں جب انصافین تھی تو کتنی سچی انصافین تھی :rockon: خان صاحب سے کتنی اچھی مفت میں ٹریننگ حاصل کی :blushing::battingeyelashes:
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم،

نبیل بھائی بے حد شکریہ اس خوبصورت محفل کا جو اردو دُنیا کے لئے باعثِ اعزاز ہے، اور محفل کے لئے آپ کی بے لوث خدمات کا بھی ۔ بلاشبہ آپ کی اور دیگر بانیان محفل و منتظمین کی کوششیں لائقِ صد ستائش ہیں۔

تابش بھائی مبارکباد قبول کریں کہ جناب منتظم بن گئے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو اپنی نئی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے ہمت و توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

ام اویس

محفلین
یہ کیا ؟
جیسے بھی حالات ہوں بانیان محفل کو اپنی جگہ نہیں چھوڑنی چاہیے ان سے بڑھ کر کوئی دوسرا نہ تو محفل کے قیام کے مقصد سے آگاہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی مخلص
 

ام اویس

محفلین
نئے لوگوں کو جگہ ضرور دینی چاہیے اور ان پر ذمہ داری بھی ڈالنی چاہیے لیکن خود اپنی جگہ پر قائم رہنا چاہیے
بہت معذرت کے ساتھ مجھے بالکل اچھا نہیں لگا اگرچہ میں اردو محفل کے بارے میں بہت زیادہ نہیں جانتی لیکن عام زندگی میں اکثر لوگوں کے یہ رویے بہت تکلیف دیتے ہیں ۔
 

فاخر رضا

محفلین
سلام
بہت اچھا فیصلہ ہے
خدا اس فیصلے کو اچھا بنائے
میں تو پتہ نہیں کب سے کس کس کے عہدے چھوڑنے کا انتظار کررہا ہوں. مگر دیکھا یہ ہے کہ جب تک خدا نہ بلائے لوگ کرسی سے چپکے رہتے ہیں اور ان سے چھوٹے بوڑھے ہوکر مر جاتے ہیں. پرنس چارلس کو دیکھ لیں.
بہت اچھا کیا عہدہ خود چھوڑ کر. ایسے ہی گاڑی آگے بڑھتی ہے. تابش تھوڑا ہچکولے کھائیں گے اور کھلائیں گے پھر دوڑنے لگیں گے اور خوب گاڑی چلائیں گے
ہر جگہ سے ریٹائرمنٹ کی ایک عمر یا مدت ہونی چاہیے اس کے بعد گھر جائیں، سامان پیک کریں اور دنیا گھومنے نکل جائیں. مجھے تو دس سال بعد یہی کرنا ہے
یہ محفل اب ختم نہیں ہو سکتی. یہ تو guaranteed ہے. چاہے تو شرط لگا لیں
میں محرم کے بعد خوب لکھوں گا انشاءاللہ
تابش کو میری پوری سپورٹ رہے گی حالانکہ ان کو اس کی قطعاً ضرورت نہیں ہے
 
Top