میں سب دوستوں سے مثبت تجاویز اوراظہار فکر کی گزارش کروں گا۔ شکریہ۔
تجاویز سے پہلے آپ کا لائحہ عمل جاننا ضروری ہے کہ یہ جو آپ نے انتظامیہ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ضرور کچھ نہ کچھ ہوم ورک بھی کر رکھا ہوگا۔مناسب تجاویز تبھی دی جا سکتی ہیں جب آپ کے لائحہ عمل اور مطمع نظر کو سمجھا جائے ۔ اس جانکاری کے لیے چند سوال پیش خدمت ہیں:
1-کیا متبادل انتظامیہ کے لیے آپ کی نظر میں کچھ لوگ ہیں جو آئندہ بطور انتظامیہ رضاکارانہ خدمت کریں؟
2-اگر غیر فعالیت بنیادی وجہ ہے اس انتظامی تبدیلی کی تو کیا آپ کے پاس کوئی ایسا لائحہ عمل ہے جو آئندہ انتظامیہ کو فعالیت کا پابند کرے؟ اگر ایسا لائحہ عمل نہیں تو اگلے دس بارہ سال تک کیا پھر کسی کے فیصلے کا منتظر رہنا پڑے گا کہ چونکہ انتظامیہ غیر فعال ہے چنانچہ انتظامیہ تبدیل کر دی جائے؟
3-اس کا فیصلہ کون کرے گا کہ فلاں سیکشن کے لیے فلاں موڈریٹر موزوں ہے اور فلاں غیر موزوں ؟
یہاں میں تجویز دینا چاہوں گا کہ یا تو موڈریٹرز کا فیصلہ رائے عامہ (عوامی ووٹنگ) سے کیا جائے یا کچھ لوگوں کی شوریٰ بٹھائی جائے اس فیصلے کے لیے، خصوصاً شعرو شاعری کے سیکشنز کہ جو محفل کی رونق ہیں ان میں موڈریٹرز کا تقرر شخص واحد نہ کرے تو بہتر ہے۔
شخص واحد کے فیصلے سے گڑبڑ یہ ہوتی ہے کہ مثل مشہور ہے :
اَلْجِنْسُ یَمِیْلُ اِلٰی جِنْسِہٖ
یعنی ہر جنس اپنی ہی جنس کی طرف مائل ہوتی ہے ۔
فرض کرتے ہیں یہ فیصلہ تنہا مجھے کرنا پڑے اور میں ہوں آدم بیزار انسان ، موڈریٹر بھی اپنے ہی جیسا چنوں گا جس سے محفل ویران ہو جائے گی ۔سب جمع تفریق کا حاصل یہ ہوگاکہ جسے فعال کرنا تھا اسے ہی ویران کر دیا۔
لہذا تیسرے سوال کے ذیل میں میری یہی تجویز ہے کہ خاص میعاد کے لیے موڈریٹرز بنائے جائیں اور مشاورت یا رائے عامہ سے بنائے جائیں۔