نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ کو فورم میں چند تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔
حالیہ پیغامات
کچھ دوستوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ایک مخصوص دورانیے کے فورم کے پیغامات کو دیکھنے کے لیے کوئی سہولت موجود ہونی چاہیے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سہولت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فورم پر اوپر کی جانب نئے پیغامات کے ڈراپ ڈاؤن میں آپ اپنی مرضی کے دورانیہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے نئے پیغامات کی تعداد والا موڈ کام نہیں کر رہا تھا۔ اس کی جگہ میں نے ایک اور موڈ شامل کیا ہے جس کے ذریعے اوپر یوزر کے نام کے نیچے ان کی گزشتہ آمد کے بعد سے ان پڑھے پیغامات کی تعداد دکھائی جاتی ہے۔
یوزر کنٹرول پینل
یوزر کنٹرول پینل کی لک اینڈ فیل کو کچھ بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کی سائیڈ بار میں انفرادی بلاکس کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح زیادہ ضروری یا زیادہ استعمال ہونے والی آپشنز تک بہتر رسائی رہتی ہے۔ اس ساتھ ہی یوزر کنٹرول پینل کے ربط کی جگہ ایک ڈراپ ڈاؤن مینو فراہم کر دیا گیا ہے جس سے کچھ آپشنز تک بہتر رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔
میجک ٹول باکس
فورم کو اپگریڈ کرنے کے بعد سے میجک ٹول باکس درست کام نہیں کر رہا تھا، اسی لیے اسے فی الوقت غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ایڈیٹر کے کچھ الائنمنٹ کے بٹن صحیح کام نہیں کر رہے تھے۔ اس خرابی کو بھی دور کر دیا گیا ہے۔
اس علاوہ میں فورم میں جو تبدیلیاں بھی کرتا رہوں گا، ان کے بارے میں یہاں بتاتا رہوں گا۔
والسلام