سورۃ الانعام (مکی — کل آیات 165)
بِسْم اللہ الر حمن الر حیم
اَلْحَ۔مْدُ لِلّ۔ٰهِ الَّ۔ذِىْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُ۔مَاتِ وَالنُّوْرَ ۖ ثُ۔مَّ الَّ۔ذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّ۔هِ۔مْ يَعْدِلُوْنَ (1)
سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے آسمان اور زمین بنائے اور اندھیرا اور اجالا بنایا، پھر بھی یہ کافر اوروں کو اپنے رب کے ساتھ برابر ٹھہراتے ہیں۔
هُوَ الَّ۔ذِىْ خَلَقَكُمْ مِّنْ طِيْنٍ ثُ۔مَّ قَضٰٓى اَجَلًا ۖ وَاَجَلٌ مُّسَمًّى عِنْدَهٝ ۖ ثُ۔مَّ اَنْتُ۔مْ تَمْتَ۔رُوْنَ (2)
اللہ وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک وقت مقرر کر دیا، اور اس کے ہاں ایک مدت مقرر ہے، تم پھر بھی شک کرتے ہو۔