چند شعر آپ کی بصارتوں کی نذ ر

مغزل

محفلین
محترم احباب
خاکسار کو م۔م۔مغل کہتے ہیں ، عرصہ 12سال سے سخن قبیلے کا فرد ہوں، شاعری ، افسانہ نگاری، مصوری، خطاطی اور کالم نگاری کا شغف رکھتا ہوں۔حال ہی میں ، میں نے ایک ادبی تنظیم "سخن دوستاں" کے نام سے تشکیل دی ہے اور 10نومبر2007کو پہلا کامیاب "عید ملن مشاعرہ" منعقد کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔مزید یہ کہ ایک سخن دوستاں کے نام سے ایک فورم بھی تشکیل دیاہے دیا ہے جہاں علم و ادب کے پروانے روشنیاں سمیٹتے ہیں۔۔ آپ کی سائٹ کا تعارف بھی وہاں موجود ہے۔
آپ کی بزم میں پہلے بار شرکت ہورہی ہے۔۔ تعارف کیلئے چند شعر پیشِ خدمت ہیں۔ملاحظہ کیجئے اور رائے کا اظہار کیجئے۔۔۔


(والسلام) م۔م۔مغل

چند اشعار آپ کی بصارتوں کی نذر۔۔

وہ جنہیں ہم یدِ امداد سمجھ بیٹھے تھے​
اب وہی دستہءِ تلوار* تک آپہنچے ہیں​
تم نے دیکھی ہے کہاں جسمِ مبارک پہ خراش​
زخم تو جسموں کے انبار تک آپہنچے ہیں​
حکم جاری ہُوا ، ان پر ہی گرادی جائے​
لوگ اب قصر کی دیوار تک آپہنچے ہیں​
پہلے بھی یہ کبھی آمادہ ءِ اقرار نہ تھے​
ہونٹ اب جراءت ِ انکار تک آپہنچے ہیں​
فیصلہ بھی نہ ہُوا ، اور عدالت برخاست​
آپ تو ظلم کے معیار تک آپہنچے ہیں​
( م۔م۔مغل)​
* (ضرورتِ شعری)​
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید مغل صاحب
اردو محفل میں میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

امید ہے اردو محفل کو آپ اپنی تحریروں سے نوازتے رہیں گے۔
 

مغزل

محفلین
خوش آمدید مغل صاحب
اردو محفل میں میں آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

امید ہے اردو محفل کو آپ اپنی تحریروں سے نوازتے رہیں گے۔

پیارے بھائی شمشاد
شکریہ آپ کے اندازِ پزیرائی کا
کھل اٹھا پھول مرے جسم کی انگنائی کا

اپنی آراء سے نوازتے رہیئے گا۔۔
میں منتظر رہوں گا۔۔

نیاز مشرب م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
خوش آمدید مغل صاحب۔ شاعری کا اچھا ذوق رکھتے ہیں آپ۔
امید ہے اردو محفل پر آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔


پیارے بھائی "راہبر"
آداب و سلامِ مسنون
آپ کی مختصر سی تحریر نے میرا سیروں خون بڑھادیا۔
اپنی محبتوں میں یاد رکھیئے۔

نیازمند
م۔م۔مغل
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید مغل صاحب، مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ایک ادبی شخصیت یہاں تشریف لائی ہے۔

آپ کی غزل ماشاءاللہ بہت اچھی ہے۔
 

مغزل

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید مغل صاحب، مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ ایک ادبی شخصیت یہاں تشریف لائی ہے۔

آپ کی غزل ماشاءاللہ بہت اچھی ہے۔

محمد وارث صاحب
آداب و سلامِ مسنون
میں انتہائی ممنون و متشکر ہوں کہ آپ نے مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔
میرے ٹوٹے پھوٹے اشعار کی پزیرائی کا بہت بہت شکریہ۔
انشاء اللہ آپ سے گفتگو کا شرف حاصل رہے گا۔
نیاز مند
م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
خوش آمدید مغل صاحب غزل پسند آئ۔
آتے رہیں اور یوں اردو کی خدمت بھی کرتے رہیں۔


محترم/محترمہ "الف عین" صاحب /صاحبہ
آداب و سلامِ مسنون
بہت شکریہ ۔۔ آپ کے والہانہ انداز نے مجھے آپ کا گرویدہ بنادیا ہے۔۔
اشعار کی پسندیدگی کیلئے انتہائی ممنون و متشکر ہوں۔۔
آپ کی راہمنائی اور ہمفسری میرے لئے مشعلِ راہ رہے گی۔۔

فروغِ اردو تحریک کا ایک ادنیٰ سپاہی
م۔م۔مغل
 

شمشاد

لائبریرین
جناب مغل صاحب، پہلے تو یہ بتا دیں کہ یہ م۔م۔ کیا ہے؟

دوسرا یہ کہ الف عین صاحب اس محفل کے سب سے محترم رکن ہیں۔ حیدر آباد انڈیا سے تعلق ہے۔ اصل نام اعجاز احمد ہے۔ شاعر ہیں بلکہ ابن شاعر ہیں۔ اعجاز عبید کے نام سے شاعری کرتے ہیں۔ آن لائن رسالہ ایڈٹ کرتے ہیں۔ اور نجانے کیا کیا کرتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
جناب مغل صاحب، پہلے تو یہ بتا دیں کہ یہ م۔م۔ کیا ہے؟

دوسرا یہ کہ الف عین صاحب اس محفل کے سب سے محترم رکن ہیں۔ حیدر آباد انڈیا سے تعلق ہے۔ اصل نام اعجاز احمد ہے۔ شاعر ہیں بلکہ ابن شاعر ہیں۔ اعجاز عبید کے نام سے شاعری کرتے ہیں۔ آن لائن رسالہ ایڈٹ کرتے ہیں۔ اور نجانے کیا کیا کرتے ہیں۔

پیارے صاحب
آداب۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کیلئے آپ کو میرے تعارف والےگوشے میں جانے کی زحمت گوارا کرنی پڑےگی۔۔۔
چار قدم ہی تو ہیں۔۔۔ چلے چلیئے۔۔۔۔۔۔۔ میں وہیں ملوں گا آپ کے اس سوال کے ساتھ۔
اعجاز احمد (اعجاز عبید صاحب) سے میں نہ صرف واقف ہوں۔۔۔ بلکہ آپ کا ذکر پاکستان کے ۔۔ اعجاز۔۔
جناب اعجاز رحمانی صاحب کے سے سنتا رہتاہوں۔۔۔ ۔۔ اس مخفف کی وجہ کر۔۔ تذبذب کا شکار تھا۔۔۔
امید ہے میری معذرت قبول کی جائےگی۔
م۔م۔مغل
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد۔ ایک غلطی کی تصحیح۔ یار میرا اصل نام اعجاز اختر ہے، اعجاز احمد نہیں، بلکہ اصل تاریخی نام اعجاز بلند اختر ہے!!
شاید محمود مغل کو بھی معلوم ہوگا۔
 

گل جی

محفلین
م م صاحب آپ کا کلام نظر سے گزارا اور بہت حسبِ حال لگا جس سے چاشنی مزید محسوس ہوئی، مثلاً یہ ٹکڑا ۔ ۔ ۔

حکم جاری ہُوا ، ان پر ہی گرادی جائے
لوگ اب قصر کی دیوار تک آپہنچے ہیں

پہلے بھی یہ کبھی آمادہ ءِ اقرار نہ تھے
ہونٹ اب جراءت ِ انکار تک آپہنچے ہیں

فیصلہ بھی نہ ہُوا ، اور عدالت برخاست
آپ تو ظلم کے معیار تک آپہنچے ہیں


بہت خوب جناب!
 

مغزل

محفلین
شمشاد۔ ایک غلطی کی تصحیح۔ یار میرا اصل نام اعجاز اختر ہے، اعجاز احمد نہیں، بلکہ اصل تاریخی نام اعجاز بلند اختر ہے!!
شاید محمود مغل کو بھی معلوم ہوگا۔
جی حضور ۔۔۔
کل رات ہی اعجاز صاحب کی صدارت میں ایک مشاعرے میں بھی آپ کا ذکرِ خیر ہوا ۔۔۔
میرے استاد نصیر کوٹی جو میرے دادا استاد حضرتِ محمود الحسن خاں بہار کوٹی کے جانشین و شاگرد ہیں۔۔ ان سے بھی آپ کی بابت گفتگو رہی۔۔۔۔۔۔۔ مجھے امید ہے کہ میں اس بزم کے توسط سے آپ سے بہت کچھ سیکھنے میں کامیاب رہوں گا۔۔۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
 

مغزل

محفلین
پیارے دوستو !
انشاء اللہ جلد ہی چند نئے اشعار پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔۔
نیاز مند
م۔م۔مغل
 
Top