ًمغل صاحب بہت شکریہ! آپ کی شاعری متاثر کن ہے - مزید کلام سے نوازتے رہیے-
لیجیئے ہم ابھی سے انتظار میں بیٹھ گئے ہیں۔
شمشاد بھائی دوران انتظار میں آپ کے کیا شغل ہوتے ہیں؟
چائے؟ سگریٹ یا مونچھوں کو تاؤ دینا؟
ارے واہ، یہاں تو مغل صاحب کے دھاگے میں مقفٰی گفتگو ہو رہی ہے۔
سگریٹ کے شغل کی بات ہو رہی ہے تو بھلا میں کیوں نہ آتا ادھر۔
جیہ صاحبہ۔۔۔
انتظار ختم ۔۔ اب آپ ملاحظہ کرسکتی ہیں۔۔ آپ کی شاعری کے گوشے میں ۔۔۔میرے مزید کچھ اشعار۔۔۔۔۔۔۔
آراء کا منتظر
م۔م۔مغل
چائے اور پھر چائے اور پھر چائے، بھلا اس سے اچھا کیا شغل ہو سکتا ہے۔
ویسے آپ کا کیا شغل ہوتا ہے؟ مونچھیں تو ہوں گی نہیں تو چٹیا کی شامت آتی ہو گی اور چائے اور سگریٹ سے تو تمہیں کوئی دلچسپی نہیں۔
ویسے آج کل تو چٹیا بھی قصہ پارینہ بنتی جا رہی ہے
الحمد للہ میری چٹیا سلامت ہے۔ امن ایمان نے کوشش کی تھی میری چٹیا کاٹنے کی مگر شمشاد بھائی کے برقت مداخلت سے بچ گئی تھی۔ یاد ہے نا شمشاد بھائی؟
میں نے بھی سگریٹجلا لی ہے۔۔ مزیداشعار روانہ کر چکا ہوں ۔۔۔ آراء کا منتطر ہوں۔۔۔
یہاں سگریٹ نوشی کی ترغیب کیونکر دی جا رہی ہے؟
یہ سگریٹ جلانا آپ کو میری بات سے یاد آیا یا بغیر پوچھے ہی نیکی کر گزرتے ہیں۔