عزیزم ایک ایک کر کے پیش کریں تو ان پر گفتگو ہو سکے۔ یہ ایک ساتھ کئی تخلیقات پوسٹ کرنے سے سب کے لیے مسئلہ ہو گا۔
میں پہلی نظم پر ہی غور کر رہا تھا کہ اس کا عنوان ’چند عروض‘ سے کیا مراد ہے۔ بد میں پتہ چلا کہ نیچے مزید تخلیات بھی ہیں۔
پہلی نظم درست ہے، بحر میں بھی ہے۔ بس
’میرے رونے پہ‘
وزن میں نہیں آتا، ’مرے رونے پہ‘ آتا ہے۔ عروض میں ان باریکیوں کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے۔
باقی تخلیقات الگ الگ لڑیوں میں پوسٹ کریں۔
احباب بھی یہاں محض پہلی نظم پر اظہار خیال کریں۔