چند مختصر لطائف

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ بہن ، حکم کی تعمیل کردی گئی ہے ۔۔۔ احباب دل پر نہ لیں گے اور صرفِ نظر کیجے گا


بہت شکریہ مغل بھائی ، حکم نہیں درخواست کہیے اور جویریہ کی ناراضگی سے آپ کو بر وقت بچا لیا ہے میں تو لائیے میرا انعام پلیز :blushing:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مغل بھائی ، کون سے احباب کو آپ نے دل پر نہ لینے اور صرف نظر کرنے کے لیے کہا ہے ؟ کیا کچھ اراکین پسند کرتے ہیں کہ یہاں قومیت یا کسی بھی طرح کی مخصوص شناخت کے لطائف پیش کیے جائیں اوپن فورم پر ؟
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ مغل بھائی ، آپ کی سوچ جان کر خوشی ہوئی ۔ گذشتہ دنوں یہاں ایک لطیفہ پٹھان قومیت سے متعلق حذف کیا گیا تھا اور اسی لطیفہ کو پٹھان شناخت کی بنا پر جویریہ نے رپورٹ بھی کیا تھا منتظمین کو ۔

ہمم۔۔۔ لگتا ہے اب جیہ کی پٹائی ہوگی، ہاہاہ۔۔۔ ( جسٹ کڈنگ)

بہت شکریہ مغل بھائی ، حکم نہیں درخواست کہیے اور جویریہ کی ناراضگی سے آپ کو بر وقت بچا لیا ہے میں تو لائیے میرا انعام پلیز :blushing:

انعام ۔۔ ہمممم۔۔۔ تازہ نظم آپ کے نام ۔۔( قبول کیجے تو محفل میں پیش کرتا ہوں )۔۔
( اور سیدہ بہن ، سادات کی خواہش ہمارے لیے حکم کا درجہ رکھتی ہے ، ناراضگی سے بچانے کے لیے شکریہ)

مغل بھائی ، کون سے احباب کو آپ نے دل پر نہ لینے اور صرف نظر کرنے کے لیے کہا ہے ؟
کیا کچھ اراکین پسند کرتے ہیں کہ یہاں قومیت یا کسی بھی طرح کی مخصوص شناخت کے لطائف پیش کیے جائیں اوپن فورم پر ؟

نہیں میں نے ایسا نہیں کہا، میرا مقصد یہ تھا کہ ، میرے ارسال کردہ مراسلے کو کسی نے پڑھ لیا ہے اور ان کے جذبات مجروح ہوئے ان سے معافی چاہی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنک ملازم میاں بیوی

بیوی نے کہا۔ " منے کے ابو بعض اوقات میرا دل چاہتا ہے کہ میں تمہاری زندگی کا ہر لمحہ اپنے نام " ڈیبٹ " کرا لو مگر پھر خیال آتا ہے کہیں تمہاری زندگی دیوالیہ نہ ہو جائے۔"

شوہر نے جواب۔ "دیکھو بیگم، جس دن سے میں نے تمہیں اپنی زندگی کا شیئر دیا ہے، تمہاری ماں کے " مارک اپ‌" سے تنگ آ گیا ہوں۔ اوپر سے تمہارے ابا کے آمد پر جو ایکسائز ڈیوٹی لگتی ہے، اس کو ادا کر کے جی چاہتا ہے کہ اپنی خوشیاں فکس ڈپازٹ کرا دوں۔"

بیوی نے اٹھلا کر کہا۔ " ایسا نہ کہیں جان، محبت کے اعتراف کا پہلا واؤچر بھی تو آپ ہی نے بھرا تھا۔ میری خواہشوں کے کرنٹ اکاؤنٹ سے اگر کٹوتی ہوئی تو میں سمجھوں گی کہ آپ کو میرے حسن کی بیلنس شیٹ میں کوئی کمی محسوس ہوئی ہے۔"
 

جیہ

لائبریرین
بازار میں ایک صاحب کا کسی جاننے والے سے بہت عرصے بعد سامنا ہو گیا۔ دیکھتے ہی بولے

"ارے کیسے ہو۔ وہ جو مر گیا تھا وہ تم تھے یا تمھارا بھائی تھا؟؟
 

مغزل

محفلین
دو دوست خاصے عرصے بعد ملے ۔
پہلا : یار میں بچپن میں مینارِ پاکستان سے گرگیا تھا
دوسرا: ارے ۔۔ خیر ۔۔ یہ بتاؤ تم بچ گئے تھے یا مر گئے تھے ؟
پہلا : پتہ نہیں یار ، میں اس وقت بہت چھوٹا تھا
 

مغزل

محفلین
پرانا نہیں رہا کہ میں نے سیدہ بہن کی سرزنش سے ڈر کر ’’ کردار ‘‘ موقوف کردیے ہیں ، سو اب یہ نیا ہے۔۔ ہاہاہہاہ
 

مغزل

محفلین
دھیان سے گبین سوتے سے اٹھ نہ جائے ، اور سوچنے بیٹھ جائے کہ یہ اماں کو کیا ہوا۔۔ کیوں جنوں بھوتوں کے راگ الاپ رہی ہیں ۔۔ یایایا
 

جیہ

لائبریرین
ارے بھیئ دن کو وہ یہاں کب ہوتا ہے۔ صبح 10 بجے پر نانی کے ہاں چلا جاتا ہے اور شام 5 بجے سے پہلے نہیں آتا
 

مغزل

محفلین
ہمم۔۔۔ پھر تو خوب قہقہے لگاؤ ۔۔ درو دیوار کو ڈراؤ۔۔
بس ایک بات دھیان میں رکھنا ایسے پاگلوں کی طرح قہقہے لگاتے اگر ڈاکٹر صاحب ( جی جا جی) نے دیکھ لیا تو
۔۔ اگلا ٹھکانہ ۔۔ پاگل خانہ ہوسکتا ہے۔۔
خبردار۔۔ ( وزارتِ انسداد ِ درودیوار)
 

جیہ

لائبریرین
میں اس خاوندوں کے بارے میں اس مقولے پر عمل کرتی ہوں۔۔۔۔ کہ ٹینشن لینے کا نہیں دینے کا ہے:)

باقی آپ خود سمجھ دار ہیں
 

مغزل

محفلین
خبردار یہ فسادی مراسلہ ہے ۔ منتظمین سے گزارش کروں گا ۔ اگر خاوندوں کی بقا پیاری ہے تو جیہ کا مراسلہ خواتین کی پہنچ سے باہر کردیں۔ ورنہ تو کام ہوگیا غریب خاوندوں کا ۔ ہاہہاہاہاہ
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بچی اپنے چچا سے کہہ رہی تھی " انکل، میں آپ کی برتھ ڈے پر آپ کو گفٹ دینے کے لیے رومال خریدنے لگی تھی لیکن مجھے آپ کی ناک کا سائز ہی معلوم نہیں تھا۔"
 

مغزل

محفلین
واہ صاحب بزلہ سنجی اور حاضر جوابی ایک ساتھ کم ہی دیکھنے کو میسر ہوتے ہیں۔۔ آپ تو کمال ہیں۔واہ
 
Top