چند نئے سٹائل

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جیسا کہ آپ دیکھ ہی چکے ہوں گے، محفل فورم پر چند نئے سٹائل متعارف کرائے گئے ہیں۔ فی الحال یہ سٹائل تجرباتی مرحلے میں ہیں اور یہاں فورم پر رکھنے کا مقصد ان کی ٹیسٹنگ ہے۔ اگر آپ دوستوں کو یہ سٹائل پسند آئے تو ان میں سے ہی کسی کو فورم کا ڈیفالٹ سٹائل منتخب کر لیا جائے گا۔

میں نے کل پانچ نئے سٹائل شامل کیے ہیں۔ ذیل میں ان سٹائلز کے نام اور ان زمرہ جات کے بارے میں بتایا گیا ہے جن پر یہ سٹائل اپلائی کئے گیے ہیں۔

محفل فورم صفحہ اول : Hierarchy_pro blue
آپ کی تجاویز ، آرا اور شکایات : Hierarchy_pro green
تعارف : Hierarchy_pro purple
تہنیتی پیغامات : Hierarchy_pro red
کھیل ہی کھیل میں : paperWood

میں نے فی الحال ان سٹائلز میں قدرے چھوٹا پوائنٹ سائز استعمال کیا ہے۔ میں ان سٹائلز کے بارے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔

والسلام
 

زیک

مسافر
نیوز اور محفل کی ر‌س‌س فیڈ خراب ہو گئی ہے۔ ویسے سٹائل اچھے ہیں اور فونٹ سائز بھی بہتر ہے۔
 

ماوراء

محفلین
فونٹ سائز بہتر نہیں ہے۔ مجھے آنکھیں زیادہ کھولنی پڑ رہی ہیں۔ ہاں البتہ کھیل ہی کھیل والا بہتر لگ رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، ان سٹائلز میں آر ایس ایس سے متعلقہ کوڈ مسنگ تھا، وہ میں نے ڈال دیا ہے۔ اب دیکھیں ٹھیک ہوا کہ نہیں؟

ماوراء۔ کچھ انتظار کرکے دیکھ لیں، شاید اس کی عادت پڑ جائے۔ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر اتنا پوائنٹ سائز ہی استعمال ہو رہا ہے۔ بہرحال میں اسی لیے آپ کی آراء اکٹھی کر رہا ہوں۔ اگر اکثریت نے چاہا تو پوائنٹ سائز بڑھا دیا جائے گا۔
 

بدتمیز

محفلین
باقی تھیمز دیکھی نہیں یہ پرانی تھیم سے لاکھ درجے اچھی ہے۔ پروفیشنل لک لگتی ہے۔ خاص طور پر پہلے فونٹ بے حد بھدا نظر آتا تھا وہ بھی بولڈ کیا ہوا۔
اس کی وجہ شائد میرا اپنے کمپیوٹر پر اردو فانٹس انسٹال نہ کرنا ہے کیونکہ مجھے ٹاہوما پسند ہے۔
بلاشبہ آپنے شاندار کام کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
سیدھے ہاتھ پر موجود رہنمائے محفل، خوش آمدید اور آن لائن کے جو ڈبے ہیں وہ ہیڈر بار سے ابھرے ہوئے ہیں۔ (میری مانیٹر ریزولیشن 800*600 ہے۔)
index.php پر یہ صیح ہیں لیکن فورم براؤزنگ پر یہ مسئلہ ہر جگہ ہے۔ portal.php پر یہ صیح ہو جاتا ہے لیکن الٹے ہاتھ والے باکس میں یہ مسئلہ آ جاتا ہے۔
پورٹل پر تینوں کالم اوپر سے الائن نہیں ہیں۔
پورٹل پر موجود باکسز کے فاصلے صیح ہیں۔ (میں باکس اس کو کہہ رہا ہوں جس میں ایک انفارمیشن بند ہے جیسے محفل فورم پر خوش آمدید ایک باکس اور اس کے نیچے دوسرا جسکا عنوان ہے آئی ٹی نیوز) لیکن انڈیکس پر یہ (اوپر نیچے) ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

اوپر والے تمام مسئلے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ہیں۔ فائر فاکس میں ہیڈر بار سے ابھرے ہونے والا مسئلہ نہیں ہے باقی تمام مسائل بالکل ویسے ہی ہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
asp پر بنے ہوئے اکثر فورمز پر یوزرز کو لک اور سٹائل کنفیگر کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ کیا پی ایچ پی میں اس طرح کی کوئی سہولت میسر نہیں؟

اقتباسات کے لئے آپ کے ذہن میں یہی خاکہ تھا ؟

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=4923&start=225 یہاں پر بوچھی کی پوسٹ میں یہ بہت بھدا لگ رہا ہے۔

سکرین ریزولیشن 1024*768 کرنے پر انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ابھرے ہونے والا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمیز دار بھائی، لک اینڈ فیل کنفگر کرنے کا تعلق implementation platform سے نہیں ہوتا۔ یہ محض فیچر سیٹ شامل کرنے کی بات ہے۔ وی بلیٹن بھی پی ایچ میں لکھی ہوئی ہے اور اس کی configurability زیادہ ہے۔

ویسے اس فورم میں بھی یوزر کو اپنی مرضی کا سٹائل منتخب کرنے کی سہولت دینا ممکن ہے لیکن میں نے اسے ڈس ایبل کیا ہوا ہے۔ دراصل میں نے یوزرز کو جبری طور پر نئے سٹائلز کی ٹیسٹنگ پر لگایا ہوا ہے۔ :) میں جلد ہی یہ آپشن انیبل کر دوں گا۔ اس کے علاوہ تمہارے ذہن میں configurability کے کیا آئیڈیاز ہیں؟

جہاں تک اقتباس کا تعلق ہے تو ابھی نئے سٹائلز میں select-expand-contract کی فیچر شامل کرنی رہتی ہے۔ اس پر بھی جلد کام کروں گا۔ تمہاری باقی فیڈ بیک کا بھی شکریہ۔ میں اسے پیش نظر رکھوں گا۔
 

زیک

مسافر
نبیل آپ کی بی‌بی‌کوڈ والی تبدیلیاں بھی اب کام نہیں کر رہیں جیسے انگریزی، عربی اور آل‌میڈیا۔
 

تفسیر

محفلین
کیا تمام Tracking windows ونڈوز کو بند رکھا جاسکتا ہےاس سے بے وجہ clutter ہوتا ہے اور ایک پیغام جس میں تین یا چار سے زیادہ replies ہوں اس کو پڑھنا مشکل ہوجاتا ہے۔؟
یوزر ان کو اس وقت کھولے جب اس کو ان کے پڑھنے کی ضرورت ہو۔ کیا ایسا ممکن ہے؟
 

دوست

محفلین
ِصفحہ اول والا سٹائل پسند آیا ہے۔
جب پیغام دیکھوں تو اوپر اس کا عنوان نظر نہیں آتا جبکہ پوسٹ کرتے ہوئے صفحے یعنی پوسٹ پیج پر موجود ہوتا ہے۔
 
زبردست تبدیلی

السلام و علیکم،
کچھ دن پہلے سوچ رہا تھا کہ نبیل بھائی کو پی ایم کرکے کہوں کہ محفل کے اسٹائل میں کو ئی جدت لائی جائے۔
اور آج یہ تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ محفل بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔
صفحہ اول والا نیلا اسٹائل سب سے اچھا ہے اور غالباً اسی لئے ہی نبیل بھائی نے اِسے صفحہ اول پر رکھا۔ فانٹ سائز بھی صحیح ہے۔ پہلے کافی بڑا تھا۔
صفحہ اول پر تازہ ترین پوسٹس کے لنک کا فانٹ سائز کچھ بڑھانا چاہئے۔
ایک مسئلہ ہے کہ ہر پوسٹ والے صفحہ پر نیچے اسکرال بن جاتی ہے۔ 800x600 ریزولوشن میں۔
والسلام
 

AMERICAN

محفلین
خوبصورت لے آؤٹ

ماشاء یہ والے لے آؤٹس بہت ہی پیارے ہیں دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے اتنا خوبصورت لےآؤٹ بنایا ہے۔ ایک بار پھر جزاکم اللہ خیر۔
آپ اس لے اؤٹ میں دو خامیاں ہیں ان کو دور کر دیں پہلی یہ کہ اردو محفل کا جو مونو گرام ہے اس کی ڈیزائنگ بہتر کریں۔اگر آپ اجازت مرحمت فرمائیں تو میں ڈیزائن کر کے دیے دیتاہوں۔ دوسرا اس میں فونٹ سٹائل جو ہے وہ تبدیل کر دیا جائے تا کہ اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

واسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
خوبصورت لے آؤٹ

AMERICAN نے کہا:
ماشاء یہ والے لے آؤٹس بہت ہی پیارے ہیں دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے اتنا خوبصورت لےآؤٹ بنایا ہے۔ ایک بار پھر جزاکم اللہ خیر۔
آپ اس لے اؤٹ میں دو خامیاں ہیں ان کو دور کر دیں پہلی یہ کہ اردو محفل کا جو مونو گرام ہے اس کی ڈیزائنگ بہتر کریں۔اگر آپ اجازت مرحمت فرمائیں تو میں ڈیزائن کر کے دیے دیتاہوں۔ دوسرا اس میں فونٹ سٹائل جو ہے وہ تبدیل کر دیا جائے تا کہ اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔

واسلام

امریکن، فورم کا لوگو میں نے عجلت میں تیار کیا ہے۔ مجھے گرافک ڈیزائننگ کا زیادہ علم نہیں ہے، اسی لیے جیسا بن سکا، وہی میں نے یہاں پیش کر دیا۔ اگر آپ اس سلسلے میں ہماری کوئی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔ دوسرے فونٹ سٹائل میں بہتری کے سلسلے میں آپ کیا تجویز پیش کرنا چاہیں گے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور مسئل جو مجھے نظر آ رہا ہے کہ کسی تھریڈ کے آخری پیغام کا ربط تھریڈ کے شروع میں لے جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری، آپ کا بہت شکریہ۔ لیکن لوگو کے بارے میرا آئیڈیا اور ہے۔ میں اس بارے میں بعد میں عرض کروں گا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل نے کہا:
شاکرالقادری، آپ کا بہت شکریہ۔ لیکن لوگو کے بارے میرا آئیڈیا اور ہے۔ میں اس بارے میں بعد میں عرض کروں گا۔
درست سے سرکار
آپ کا آئیڈیا پتہ چلے تو کچھ خامہ فرسائی کرونگا
موجود سٹائل میں سے سب سے بہتریں صفح اول والا ہی ہے
اور کیا یہ تاہوما فونٹ آپ نے خود ڈیفالٹ کر دیا ہے یا میرے ہاں کوئی گڑ بڑ ہے
 
Top