چند نئے سٹائل

عمر سیف

محفلین
کلر کامبینیشن اچھی ہے۔ فانٹ کا سائز تھوڑا بڑا ہوجاتا تو بہتر تھا۔ فانٹ سائز بڑا کر دیں۔ یاں کوئی ایسی آپشن بتا دیں جس سے ہم اپنی پسند کے مطابق سکن رکھ سکیں۔ اگر ایسی کوئی آپشن ہے تو اس بارے میں بھی آگاہ کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ضبط، میں کچھ دن تک اسی فونٹ سائز کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ اسی کی عادت پڑ جائے۔ میرے خیال میں فورم اس میں بہتر طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ لیکن اگر اکثریت کی رائے اس سے مختلف رہی تو اس کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ ابھی فورم میں تھیم منتخب کرنے کی آپشن انیبل نہیں کی گئی۔ میں کچھ دنوں میں اسے انیبل کر دوں گا۔ لیکن اس سے بھی آپ صرف یہاں پیش کی گئی سکن منتخب کر سکیں گے۔ اس میں فونٹ سائز نہیں بڑھایا جا سکے گا۔

شاکر القادری، فورم کے سٹائل پر تو ایشیا ٹائپ فونٹ ہی سیٹ ہے۔

والسلام
 

عمر سیف

محفلین
کیا ان سکنز میں پرانی سکنز بھی شامل ہونگی جو اس سے پہلے تھیں اور اس سے پہلے جو تھی؟؟ کیونکہ ان کے فانٹس سائز میں کچھ بڑے تھے۔ پر اگر اسی کامبینیشن میں فانٹ بڑھا دیا جائے تو بہت بہتر ہوگا۔ آپ کچھ دن دیکھ لیں جیسی سب کی رائے ہو وہ کریں۔
 

بدتمیز

محفلین
سلام
کسی بھی تھریڈ پر جہاں صفحہ جات کے نمبر لکھیں ہیں وہاں آگے اور پیچھے جانے والے ایرو غلط سمت کی طرف اشارہ کرتے ہیں جبکہ کام درست کرتے ہیں۔

میرے ذہن میں آئیڈیے کہاں بھس بھرا ہوا ہے۔ خیر مجھے نہیں معلوم پی ایچ پی میں اتنی سپورٹ ہے یا نہیں اور کیا آپ کے پاس اتنا وقت ہے کہ نہیں۔ دوسرے ابھی کے آئیڈیے بھی کنفیگریشن کے نہیں۔ ایک تو یوزر پروفائلز کو نئے سرے سے بنایا جائے۔ اس میں ایک فورم کی ایڈیشن کی جائے۔ جیسے مجھے اگر قدیر کی تازہ ترین تصویر پر تبصرہ کرنا ہو تو بجائے جہاں اس کو دیکھا وہاں ہی حملہ کرکے اس تھریڈ کو موضوع سے ہٹانے اور اس میں جنک بھرنے کی بجائے قدیر کی پروفائل میں اس کے فورم پر پیغام بھیجا جائے جہاں اس کو سب پڑھ سکیں اور دوسرے فورمز پر ایک دوسری کی مداح اور تحسین میں کچھ کمی آ سکے۔

خاص طور پر کنفیگریشن میں اگر سکرول بار کو دائیں ہاتھ سیٹ کرنے کی بھی آپشن دیں تو میری دعائیں ہر نماز کے بعد آپکی۔ (جب تک امریکہ میں ہوں تب تک تو عید والے دن بھی دعا مشکل ہے۔)

میلز بجائے اردو ویب پر ہی رہیں اس کو یوزر کے پرسنل میل ایڈریس پر بھیجے جانے کی اجازت ہونی چاہئے۔ میسج کے ساتھ انتباع ہو کہ ری پلائی کی صورت میں دوسرے شخص کو آپکا ای میل ایڈریس معلوم ہو جائے گا۔

پورٹل پر جس طرح الٹے ہاتھ پر تازہ تریں جوابات والی پوسٹس ہوتی ہیں ویسے لاگڈ ان یوزرز کے لئے ان پوسٹس کی فہرست بھی ہو جن میں انہوں نے ری پلائی کیا تھا اور اس پر کسی اور نے جواب پوسٹ کیا ہے تا کہ اگر کوئی میل میں پوسٹ ری پلائی نوٹیفیکشن بند کرنا چاہے تو کر سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمیز دار بھائی، تمہاری تجاویز کا شکریہ۔ پی ایچ پی میں کافی کچھ ہو سکتا ہے۔ بات صرف وقت ملنے کی ہے۔
سکرول بار والا معاملہ پہلے بھی کچھ دوست اٹھا چکے ہیں۔ اسے دائیں جانب کرنا مشکل تو نہیں ہے لیکن اب فورم میں کئی سٹائل شامل ہو گئے ہیں اور ہر سٹائل میں اسے ٹھیک کرنا پڑے گا۔ اس کا ایک حل یہ کیا جا سکتا ہے کہ صرف ایک سٹائل ایسا دے دیا جائے جس میں عمودی سکرول بار دائیں جانب ہو۔
ذپ کو ای میل پر بھیجنا اگرچہ مفید فیچر ہے لیکن اسے implement کرنا کچھ tall order لگتا ہے۔ بہر حال ہو سکتا ہے کہ یہ فیچر بھی کبھی نہ کبھی فورم میں شامل ہوجائے۔
تصویر والی بات کا تعلق غالباً پکچر گیلری سے ہے۔ اسے وقت ملنے پر دیکھوں گا
 

باسم

محفلین
میں سکرول بار کو دائیں جانب کرنے کے حق میں نہیں ہوں
بات عادت ڈالنے کی ہے اور وہ اردو محفل نے ڈال دی ہے اب ہاتھ خود بخود بائیں طرف جاتا ہے
 

بدتمیز

محفلین
جب تک کسی تھریڈ میں ٹانگ نہ اڑائی جائے تب تک اس سے باخبر نہیں رہا جا رہا۔ یعنی کہ صفحے کے آخر میں دیا گیا لنک کہ اس موضوع سے باخبر رہئے کام نہیں کر رہا۔
 

رضا

معطل
جی نبیل بھائی فونٹ سائز واقعی چھوٹا ہے۔
میں نے بی بی سی والا بھی چیک کیا ہے اور یہ بھی۔اسے پڑھنے میں دقت ہوتی ہے۔ریزولیوشن 1024*768 کرکے چیک فرمائیں۔
ناقص مشورہ ہے کہ فونٹ سائز بڑا کر دیا جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نبیل بھائی

آپ نے فورم کی بے کیفی کو اتنے رنگ دے ڈالے !
اچھا یہ بتائیے کہ یہاں فرمائشی لسٹ پیش کرنے کی اجازت ہے :)

اگر ہے تو لائبریری کے لئے paperWood کی فرمائش ہے !
 

AMERICAN

محفلین
مجھے تو تمام سٹائلز بہت پسند آئے ہیں۔
اگر محفل صفحہ اول اوور اردو ڈاٹ کام کی طرز کا بن جائے تو کیا ہی خوبصورتی پیدا ہو جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں نا۔
 
Top