چند کتب - تبصرہ جات

قیصرانی

لائبریرین
جو رکن بھی کسی دھاگے کے بارے میں اطلاعات موصول کرنا چاہتا ہے وہ اس دھاگے کو زیرِ مشاہدہ لے آئے۔ کسی بھی دھاگے کے شروع کے بائیں کونے میں "موضوع کو زیرِ مشاہدہ لائیں" کو کلک کریں تو اس موضوع کے بارے میں اطلاعات وصول کی جا سکیں گی۔
دراصل تلمیذ صاحب لائبریری رکن نہیں ہیں۔ اس لئے وہ اس دھاگے تک بھی بہت مشکل سے پہنچے ہیں :) تاہم آپ نے بجا مشورہ دیا کہ جب تک زیر مشاہدہ نہ ہو، موضوع کی اطلاعات نہیں مل سکتیں
 
ابن سعید بھائی نبیل بھائی اور مقدس آپی ایک مسئلہ پیش آیا ہے کہ محترم تلمیذ صاحب بتا رہے ہیں کہ ان کی رسائی اس دھاگے تک نہیں۔ پہلے انہوں نے دیکھا تو دھاگہ دکھائی دیا، کھل گیا لیکن انہیں جواب کی پوسٹنگ کی اجازت نہیں تھی پھر انہوں نے کچھ دیر بعد دوبارہ دیکھا تو پورا دھاگہ ہی سرے سے اپ ڈیٹس کی فہرست سے غائب تھا۔ پھر انہوں نے حسان خان کی پروفائل کی مدد سے ان کی پوسٹس تلاش کرتے ہوئے دھاگہ تلاش کیا۔ اس بارے کچھ رہنمائی کیجئے کہ اس طرح کے قیمتی دھاگے اراکین تک کیسے پہنچائے جائیں جو لائبریری کے رکن نہیں :)
چند باتیں ذہن میں رکھنے کی ہیں: :)
  • لائبریری سیکشن کا محض ایک زمرہ ایسا ہے جہاں ہر محفلین کو دھاگے شروع کرنے اور تبصرے کرنے کی اجازت ہے۔ بقیہ تمام ذیلی زمرے لائبریرین اور اسٹاف کے سوا سبھی کے لیے ریڈ اونلی ہیں۔ :) :) :)
  • تازہ ترین سلسلوں کی فہرست میں طے شدہ طور پر محض غیر خواندہ دھاگے نمودار ہوتے ہیں۔ جن دھاگوں کو اخیر تک دیکھا جا چکا ہو وہ دھاگے وہاں تب تک نظر نہیں آئیں گے جب تک ان میں کسی اور کے ذریعہ کوئی نیا مراسلہ ارسال نہ کیا جائے۔ خواندہ و غیر کواندہ تمام دھاگوں کی فہرست دیکھنے کے لیے تازہ ترین فہرست کے بائیں جانب اوپر ایک مخصوص ربط موجود ہے، اس پر کلک کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
  • اگر فورم کو براؤز کر کے متعلقہ زمرے تک جائیں تو وہاں خواندہ و غیر خواندہ سبھی دھاگوں کی فہرست نمودار ہوگی۔ :) :) :)
 

محمد امین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر حسان۔ آپ نے یہ تمام متون اکٹھا کرنے میں خاصی محنت کی ہے۔ لیکن ایک ایک تصویر سیو کرنا نہایت دقت طلب طریقہ ہے۔ اس سے بہتر طریقے موجود ہیں۔ ہم پہلے بھی اس مقصد کے لیے سکرپٹس تیار کر چکے ہیں جو خودکار انداز میں کسی بھی آن لائن تصویری متن والی کتاب کے تمام صفحات کو کمپیوٹر میں محفوظ کر لیتی ہے۔ اس کے بعد ایک فولڈر میں موجود تمام امیجز کو اکٹھا کرکے پی ڈی ایف جنریٹ کرنے کا بھی طریقہ موجود ہے۔ میں لائبریری ٹیم کے ارکان اور منتظمین سے درخواست کروں گا کہ اس پراسیس کو بھی کہیں ڈاکومنٹ کر لیں تاکہ دوسروں کے کام آ سکے۔ توجہ برائے ابن سعید ۔

اس کے لیے انٹرنیٹ ڈاؤنلوڈ مینیجر کا بلٹ ان سائٹ گریبر بہت کارآمد ہے۔ کسی ڈائریکٹری میں موجود ہر طرح کی فائلز کو ڈاؤنلوڈ کر لیتا ہے، فلٹر بھی لگا سکتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
لاجواب اور شکریہ ایک بار پھر حسان صاحب۔

میں اس تھریڈ کو چسپاں کر رہا ہوں تا کہ سب کی نظروں کے سامنے رہے، کیا عمدہ کام کر رہے ہیں آپ، جزاک اللہ۔
 

حسان خان

لائبریرین
آپ سے استدعا ہے جناب حسان خان صاحب کہ کہیں سے دیوانِ گرامی ڈھونڈیے، ع - ہزار جانِ گرامی فدائے نامِ علی والے شیخ غلام قادر گرامی :)

وارث بھائی، مجھے غلام قادر گرامی کا دیوان تو نہیں ملا، البتہ ان کی رباعیات ضرور مل گئی ہیں۔ انشاءاللہ آج رات تک اپلوڈ کر دوں گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
حسان صاحب آپ کے اس کارنامے والے موضوع سے میں نے تبصرے علیحدہ کر کے نیا تھریڈ بنا دیا ہے تا کہ اصل تھریڈ چمکتا دمکتا رہے اور نئے لوگوں کو کتابوں کی تلاش میں تھریڈ کے بہت سے صفحات نہ دیکھنے پڑیں، امید ہے برا نہیں مانیں گے۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
حسان صاحب آپ کے اس کارنامے والے موضوع سے میں نے تبصرے علیحدہ کر کے نیا تھریڈ بنا دیا ہے تا کہ اصل تھریڈ چمکتا دمکتا رہے اور نئے لوگوں کو کتابوں کی تلاش میں تھریڈ کے بہت سے صفحات نہ دیکھنے پڑیں، امید ہے برا نہیں مانیں گے۔ :)

جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ مجھے اس سلسلہ میں بتاتے رہیے گا کہ مزید آپ کتنا کام کر رہے ہیں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کے فراہم کردہ روابط کو بعد میں مزید بہتر طریقے سے ترتیب دیا جائے جیسے مصنفین کے لحاظ سے، فارسی شاعری کے لحاظ سے و علی ھذا القیاس تا کہ اپنی اپنی پسند کے لحاظ سے تلاش کرنے میں بھی آسانی رہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
آپ مجھے اس سلسلہ میں بتاتے رہیے گا کہ مزید آپ کتنا کام کر رہے ہیں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ آپ کے فراہم کردہ روابط کو بعد میں مزید بہتر طریقے سے ترتیب دیا جائے جیسے مصنفین کے لحاظ سے، فارسی شاعری کے لحاظ سے و علی ھذا القیاس تا کہ اپنی اپنی پسند کے لحاظ سے تلاش کرنے میں بھی آسانی رہے۔

جی ضرور۔ ابھی بھی کافی کتابیں اپلوڈ کرنے کے لیے پڑی ہیں۔ اُن میں معدودے چند کو چھوڑ کر زیادہ تر کتب اردو و فارسی ادب، اور تاریخ پر ہی ہیں۔ جوں جوں اپلوڈ کرتا جاؤں گا، توں توں اُن کے روابط دھاگے پر دیتا جاؤں گا۔
 
بحمداللہ انسان۔ :)
ویسے تبصروں کے لیے آج وارث بھائی نے یہ دھاگہ بنایا ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/چند-اپلوڈ-کردہ-کتب-تبصرہ-جات.58629/
ہم نے یہ پیغامات یہاں منتقل کر دیے ہیں۔ :) :) :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
ارے صاحب اسلم جیراج پوری کی کتابیں یہاں دے دیں۔ آپ کو لوگ تو معتزلہ کے کارندوں کا خطاب دے دیں گے حسان میاں!۔ :)
تو نے یہ کیا غضب کیا، مجھ کو بھی فاش کر دیا
میں ہی تو ایک راز تھا سینۂ کائنات میں!
 

حسان خان

لائبریرین
ارے صاحب اسلم جیراج پوری کی کتابیں یہاں دے دیں۔ آپ کو لوگ تو معتزلہ کے کارندوں کا خطاب دے دیں گے حسان میاں!۔ :)

اسلم جیراج پوری اعتزال سے متاثر تھے؟ اس کا مجھے علم نہیں تھا۔ بلکہ میں نے تو ان کا نام ہی کل پہلی دفعہ پڑھا ہے۔ :) ویسے جو دو کتابیں اپلوڈ کی ہیں، وہ مذہب کے بجائے فارسی شعراء کی حیات پر ہیں۔
مجھے بھی معتزلہ تحریک کے مطالعے میں دلچسپی ہے، لیکن بدقسمتی سے اردو میں ان پر کوئی اچھی کتاب نظر سے نہیں گزری۔ ہاں، انگریزی میں چند ایک کتابیں ضرور معتزلہ پر لکھی گئی ہیں۔
 
Top