چند کتب - تبصرہ جات

بھئی اب لگے ہاتھوں صبر ایوب، داستان یوسف زلیخا، طوطا مینا کی کہانی، گل بکاؤلی اور گل صنوبر وغیرہ بھی کہیں سے ہاتھ لگ جائیں تو کیا خوب ہو! :) :) :)
 
حسان خان

لائبریرین
بھئی اب لگے ہاتھوں صبر ایوب، داستان یوسف زلیخا، طوطا مینا کی کہانی، گل بکاؤلی اور گل صنوبر وغیرہ بھی کہیں سے ہاتھ لگ جائیں تو کیا خوب ہو! :) :) :)

یوسف زلیخا فردوسی والی تو اپلوڈ ہو چکی ہے۔ اردو میں پتا نہیں کسی نے یہ داستان منظوم کی ہے یا نہیں۔
گل بکاؤلی سے کیا مثنوی گلزارِ نسیم مراد ہے؟
گل و صنوبر میر تقی میر والی؟
 
یوسف زلیخا فردوسی والی تو اپلوڈ ہو چکی ہے۔ اردو میں پتا نہیں کسی نے یہ داستان منظوم کی ہے یا نہیں۔
گل بکاؤلی سے کیا مثنوی گلزارِ نسیم مراد ہے؟
گل و صنوبر میر تقی میر والی؟
یہ ساری کتابیں ہم نے چھوٹی چھوٹی کتابوں کی شکل میں قصہ گوئی کی زبان میں پڑھی ہیں۔ اور ان دنوں پڑھی تھیں جب کس نے لکھا سے کوئی مطلب نہیں رکھتے تھے۔ :) :) :)
 
تلمیذ

لائبریرین
بہت خوب، حسا ن خان، آپ جو کام کر رہے ہیں، وہ دائم یاد رکھا جائے گااورداد کے جو بھی الفاظ ہوں، اس کے لئے کم ہیں۔ اللہ تعالے آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ ہمیشہ خوش وخرم رکھے۔
 
الف عین

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
حسان خان، کہیں سے عبد الحلیم شرر کی ’لعبتِ چین‘ مل سکے تو اسے بھی اپ لوڈ کر دیں۔ اس کو قسط وار سوئے حرم، لاہور نے شائع کرنا شروع کیا لیکن مارچ سے اگست 2008 تک قسطیں شائع کیں۔ اس کے بعد ستمبر کا شمارہ نیٹ پر بھی نہیں ہے۔ پتہ نہیں کہ اسی شمارے میں کتاب (ناول) مکمل ہو گئی تھی یا نہیں۔ اگر مل جائے تو لائبریری کے ارکان باقی کتاب ٹائپ کر سکتے ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اسی پر یاد آیا کہ بیدی کا افسانہ ’جوگیا‘ بھی میرے پاس نا مکمل ھالت میں ہے۔ اس کا لنک بھی محفوظ نہیں رہا، لیکن خیال آتا ہے کہ یہ مزدور جد و جہد کی ویب سائٹ سے تھا، یہ سائٹ آج کل انکوڈنگ کے مسئلے سے دو چار ہے، اس لئے اگر کسی کے پاس ہو تو مطلع کریں۔ میرے پاس کمپوز مواد میں پوسٹ کر دوں گا، اس کا بھی باقی ماندہ ٹائپ کیا جائے۔ تو بیدی کی ایک ای بک مکمل ہو جائے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
آفرین ہے بھائی، ان لوگوں کے حوصلے، ہمت اور ذوق و شوق پر، جنہوں نےاتنی قدیم کتابیں ڈھونڈ کر، اسکین کرکے انہیں اسکربڈ پر ا” لوڈ کیا ہے۔ اور شکریہ آپ کا جو انہیں ہمارے لئے یہاں لا رہے ہیں۔ جزاک اللہ!!
 
شکریہ جناب :)
 
Top