چند کتب - تبصرہ جات

تلمیذ

لائبریرین
شکریہ، حسان خان جی۔ میں آپ کو یاد دلانے ہی والا تھا۔
منشی پریم چند کی کتابیں بہت اچھی ہیں۔ جزاک ا للہ!!
 
میر انیس

لائبریرین
بہت زبردست حسان۔ تم کو پتہ ہے ان میں سے کئی کتابیں ایسی ہیں جنکی مجھے تلاش تھی تم نے میرا کام آسان کردیا۔
 
حسان خان

لائبریرین
بیاریِ خداوند اردو و فارسی کلاسیکی ادبیات اور تاریخ و تمدن کے موضوعات پر اس وقت ۱۱۱۰ کتابوں اور رسالوں کی برقی شکل مہیا ہو گئی ہے۔ انشاءاللہ یہ تمام کتب و رسائل ہماری زبان اور ہمارے تہذیب و تمدن کے تحفظ، ترویج اور بقا میں مددگار ثابت ہوں گے۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
اس مرتبہ تو بہت زیادہ کتب اپلوڈ کی ہیں، جن میں سے میں نے پانچ اتار لی ہیں۔
ہدیۂ تشکر، حسان خان جی۔
 
حسان خان

لائبریرین
بہت خوب کام کیا ہے آپ نے حسان خان ۔۔۔ یہ کتُب کاپی رائٹ سے آزاد ہیں؟؟

السلام علیکم برادر حاتم۔
جی، ان میں سے ۹۸ فیصد کتب کے متعلق تو میں بالکل مطمئن ہوں کہ یہ حقوق سے آزاد ہیں۔ ان میں سے بیشتر کتب کا ماخذ 'ڈیجیٹل لائبریری آف انڈیا' ہے، اور وہاں حقوق سے آزاد کتب ہی کے صفحات کی اسکین موجود ہیں۔
 
حسان خان

لائبریرین
میں نے جب پی ڈی ایف بنا کر کتابوں کو اپلوڈ کرنا شروع کیا تھا اُس وقت اسکربڈ پر مسائل موجود نہیں تھے۔ لیکن اب افسوس کی بات ہے کہ دوستوں سے اطلاع موصول ہو رہی ہیں کہ وہاں ڈاؤنلوڈ تو دور کی بات، اب کتب پڑھ پانا بھی پوری طرح ممکن نہیں رہا۔ میں آہستہ آہستہ کوشش کروں گا یہ ساری کتب اور رسائل آرکائیو پر منتقل کر دوں۔ اس میں یقیناً بہت وقت لگے گا۔ اُس وقت تک جن دوستوں کو مسائل پیش آ رہے ہیں وہ یہ کریں کہ اپنے اسکربڈ کے کھاتے پر کچھ نہ کچھ اپلوڈ کر دیں، اس طرح اُنہیں بھی ڈاؤنلوڈ کرنے کی سہولت میسر ہو جائے گی۔
 
حسان خان

لائبریرین
برادرانِ عزیز!
ان تمام کتب و رسائل کو آرکائیو پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تا کہ سب لوگ انہیں آسانی سے اپنے کمپیوٹر پر اتار سکیں۔ انشاءاللہ چند دنوں میں اسلاف کا یہ جمع شدہ تحریری ورثہ آرکائیو کا بھی حصہ بن جائے گا۔ اگر آپ کو کسی کتاب کی ضرورت ہو تو اُس کا نام یہاں لکھ دیجیے گا تا کہ اُسے ترجیحی بنیادوں پر بالاگذار کر دیا جائے۔
آرکائیو پر بالاگذار شدہ کتب کو دیکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً اس ربط کو دیکھتے رہیے گا:
https://archive.org/search.php?query=uploader:"empireofhassaan@hotmail.com"&sort=-publicdate

تلمیذ نبیل محمد وارث قیصرانی محب علوی الف عین

×بالاگذار = اپلوڈ (بالا = اوپر + گذاشتن = کسی چیز کو کسی مقام پر رکھنا)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت نیک کام کر رہے ہیں حسان صاحب، جزاک اللہ۔

دیکھیے گا کہیں سے قتیل لاہوری اور میر رضی دانش مشہدی کے دواوین مل سکیں :)
 
حسان خان

لائبریرین
دیکھیے گا کہیں سے قتیل لاہوری اور میر رضی دانش مشہدی کے دواوین مل سکیں :)
وارث بھائی، ان دونوں شعراء کے دواوین تو دستیاب نہ ہو سکے، البتہ مولانا جلال الدین رومی کے فرزندِ رشید بہاءالدین محمد سلطان ولد کا دیوان ضرور مل گیا ہے جسے مرحوم سعید نفیسی نے مرتب کیا تھا۔ امید ہے کہ یہ نایاب سوغات آپ کو پسند آئے گی۔
https://archive.org/details/DivanESultanWaladBahauddinMuhammadBalkhiFarsi
 
نوازش آپ کی جنابِ من، واقعی نایاب سوغات ہے، جزاک اللہ
 
برادرانِ عزیز!
ان تمام کتب و رسائل کو آرکائیو پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تا کہ سب لوگ انہیں آسانی سے اپنے کمپیوٹر پر اتار سکیں۔ انشاءاللہ چند دنوں میں اسلاف کا یہ جمع شدہ تحریری ورثہ آرکائیو کا بھی حصہ بن جائے گا۔ اگر آپ کو کسی کتاب کی ضرورت ہو تو اُس کا نام یہاں لکھ دیجیے گا تا کہ اُسے ترجیحی بنیادوں پر بالاگذار کر دیا جائے۔
آرکائیو پر بالاگذار شدہ کتب کو دیکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً اس ربط کو دیکھتے رہیے گا:
https://archive.org/search.php?query=uploader:"empireofhassaan@hotmail.com"&sort=-publicdate

تلمیذ نبیل محمد وارث قیصرانی محب علوی الف عین

×بالاگذار = اپلوڈ (بالا = اوپر + گذاشتن = کسی چیز کو کسی مقام پر رکھنا)

زبردست حسان خان

صدقہ جاریہ ہے یہ کتابیں اور اردو کی جتنی زیادہ کتابیں آنلائن میسر ہوں گی اتنا ہی اردو پڑھنے ، سمجھنے اور اس زبان کے بارے میں شماریات اور تجزیہ کرنے والوں کو آسانی ہو گی۔
 
Top