چنگے بندے دی صحبت یارو جیویں دُکان عطاراں...

الشفاء

لائبریرین
-
چنگے بندے دی صحبت یارو جیویں دُکان عطاراں
سودا پانویں مول نہ لیّے ھُلّے آن ہزاراں۔۔۔
-
اچھے لوگوں کے ساتھ تعلق استوار کر لینے کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی عطر والے سے دوستی کر لینا۔کہ آپ اس کی دُکان پہ جا کر چاہے کچھ بھی نہ خریدیں پھر بھی خوشبو کے جھونکے مفت میں ملتے رہتے ہیں۔۔۔
۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور بُرے بندے دی صحبت ایسی ہے
جیویں دکان لوہاراں

برے لوگوں کے ساتھ استوار کر لینے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی لوہار سے دوستی کر لینا۔ آپ اس کی دکان پر جا کر چاہے کچھ بھی نہ خریدیں، لیکن کسی دن کوئی چنگاڑی اڑ کر آپ کے کپڑے جلا دے گی۔
 
مہ جبین

محفلین
سو گلاں دی اکو گل
سو لکھ دی ایہہ گل اے
بہوں سوہنڑی گل کیتی اے الشفاء بھائی
میں نے پنجابی کی ٹانگ توڑنے کی بھرپور کوشش کی ہے بھائی
کوئی غلطی ہو تو معذرت :)

سیدہ شگفتہ دیکھو تمہارے ہمت دلانے پر میں نے بھی پنجابی کی ٹانگ توڑنے کا آغاز کردیا ہے :)
 
الشفاء

لائبریرین
اور بُرے بندے دی صحبت ایسی ہے
جیویں دکان لوہاراں

برے لوگوں کے ساتھ استوار کر لینے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی لوہار سے دوستی کر لینا۔ آپ اس کی دکان پر جا کر چاہے کچھ بھی نہ خریدیں، لیکن دن کوئی چنگاڑی اڑ کر آپ کے کپڑے جلا دے گی۔

واہ۔۔۔ بہت خوب کہا شمشاد بھائی۔۔۔
خوش رہیں۔۔۔
 
الشفاء

لائبریرین
سو گلاں دی اکو گل
سو لکھ دی ایہہ گل اے
بہوں سوہنڑی گل کیتی اے الشفاء بھائی
میں نے پنجابی کی ٹانگ توڑنے کی بھرپور کوشش کی ہے بھائی
کوئی غلطی ہو تو معذرت :)

سیدہ شگفتہ دیکھو تمہارے ہمت دلانے پر میں نے بھی پنجابی کی ٹانگ توڑنے کا آغاز کردیا ہے :)

واہ۔واہ۔۔۔
تساں تے چار چن لا دتے نے مہ جبین بھین۔۔۔

وسدے رہو۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
سو گلاں دی اکو گل
سو لکھ دی ایہہ گل اے
بہوں سوہنڑی گل کیتی اے الشفاء بھائی
میں نے پنجابی کی ٹانگ توڑنے کی بھرپور کوشش کی ہے بھائی
کوئی غلطی ہو تو معذرت :)

سیدہ شگفتہ دیکھو تمہارے ہمت دلانے پر میں نے بھی پنجابی کی ٹانگ توڑنے کا آغاز کردیا ہے :)

پنجابی زبان کی ٹانگ کہیں تو جائز ہے۔
کسی پنجابی کی ٹانگ توڑنے کی کوشش نہ کیجیے گا۔
کیونکہ ہم پہلے پنجابی، سندھی، پٹھان، بلوچی وغیرہ ہیں، پاکستانی ہم سب سے آخر میں ہیں۔
 
سید زبیر

محفلین
پنجابی زبان کی ٹانگ کہیں تو جائز ہے۔
کسی پنجابی کی ٹانگ توڑنے کی کوشش نہ کیجیے گا۔
کیونکہ ہم پہلے پنجابی، سندھی، پٹھان، بلوچی وغیرہ ہیں، پاکستانی ہم سب سے آخر میں ہیں۔
اور مسلمان بیچارہ کس دیس کا باسی ہے ؟
 
الشفاء

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں لیکن ہم نے خود اپنی مٹی کو تھور اور سیم سے آلودہ کر لیا ہے۔

تو اب گوڈی بھی ہم نے ہی کرنی ہے۔ اور کھاد پانی کا انتظام بھی ہمارے ہی ذمے ہے۔ اپنی اپنی بساط بھر۔

مالی دا کم پانی دینا۔بھر بھر مشکاں پاوے۔
مالک دا کم پھل پُھل لانا۔لاوے یا نہ لاوے۔
 
Top