مہدی نقوی حجاز
محفلین
موسیقی دنیا میں (ہمارے لیے) نئی اور بہترین کھوج، نوراں سسٹرز۔ ایک ٹریک تو ہم نے "ہائی وے" میں سنا اور گرویدہ ہو گئے۔رحمٰن صاحب کو سلام۔ ایک نمونہ پیش ہے۔
آخری تدوین:
بھارتی پنجاب سے ہیں۔ جیوتی نوراں اور سلطانہ نوراں۔ ان کی گائی جگنی مجھے بہت پسند آئی تھی۔موسیقی دنیا میں (ہمارے لیے) نئی اور بہترین کھوج، نوراں سسٹرز۔ ایک ٹریک تو ہم نے "ہائی وے" میں سنا اور گرویدہ ہو گئے۔ ایک صوفی نمونہ پیش ہے۔
جی جگنی سنا ہے ہم نے بھی، خوب ٹریک ہے۔بھارتی پنجاب سے ہیں۔ جیوتی نوراں اور سلطانہ نوراں۔ ان کی گائی جگنی مجھے بہت پسند آئی تھی۔
جی یہ ڈیلی موشن کا لنک ملاحظہ ہو۔جی ایک آدھ چیز ان کی میں نے سنی ہے، بڑی بہن کا گلا کھلا اور لوک موسیقی کی روایت سے خوب واقف۔ لوگ بہت سنتے ہیں انہیں اُس پار کے پنجاب میں ۔ یہ لنک تو شاید یوٹیوب کا ہے، اس لیے دکھائی نہیں دے رہا۔
جی بالکل ۔ ویسے یہ "برادران اور سسٹرز موسیقی کی دنیا میں" ایک دلچسپ موضوع ہے، کسی صاحب علم کو اس موضوع پہ لکھنا چاہیے ، یہ تو باقاعدہ مقالے کا موضوع ہےبڑی بہن واقفِ کار بھی ہے، چھوٹی سر بھول جاتی ہے گاہے۔۔۔
برادران کا تو نام سنتے ہی کوئی خواص کردار ذہن میں نہیں آتے (گو کہ جو نام ذہن میں آ رہے ہیں وہ انتہائی خراب ذوق کے تاثر میں ہیں) البتہ سسٹرز میں بینجمن سسٹرز کا نام پاکستان میں نمایاں رہا ہے۔۔۔جی بالکل ۔ ویسے یہ "برادران اور سسٹرز موسیقی کی دنیا میں" ایک دلچسپ موضوع ہے، کسی صاحب علم کو اس موضوع پہ لکھنا چاہیے ، یہ تو باقاعدہ مقالے کا موضوع ہے