چوتھا کراچی جشنِ ادب

فرحت کیانی

لائبریرین
جی بالکل۔ اور کیا ہی اچھا ہو کہ اردو محفل کا نام اس حوالے سے لوگوں کے سامنے آئے کہ اس نے ’راولپنڈی جشنِ ادب‘ کا اہتمام کیا۔ :)
ہو بھی سکتا ہے۔ :)
مجھے چھوڑ کر راولپنڈی میں بہت سے لوگ ماشاءاللہ کافی ایکٹو ہیں۔
 

راشد اشرف

محفلین
اطلاع دینے کا شکریہ، اس کی رپورٹیں متعدد کالم نگاروں کے قلم سے اخباروں میں پڑھنے کو مل جائیں گی۔ مگر ہمیں تو نشہ ہے اپنی محفل کے رکن راشد اشرف کے ہاتھ کی لکھی ہوئی روئداد کو پڑھنے کا۔ جو یقینا تینوں روز وہاں پر موجود ہوں گے۔
بٹ جی، کیا آپ نے انہیں ٹیگ کیا ہے؟ (اگر نہیں، تو وہ اب دیکھ لیں گے:) )

بہت شکریہ آپ کی محبت کا۔ اس مرتبہ روداد کے لیے اخبارات نے اپنا کرداد اچھی طرح نبھایا بالخصوص روزنامہ ایکسپریس میں تواتر کے ساتھ مفصل رپورٹ شائع ہوتی رہی ہے۔ ہفتے کے روز جانا ہوا تھا۔ تصاویر فیس بک پر شامل کی ہیں۔ گلزار صاحب کی وہ تصاویر جن میں وہ دینہ کا دورہ کررہے ہیں، ان کی واپس روانگی کے اگلے ہی روز ایک صاحب نے جہلم سے بھیج دی تھیں، وہ بھی فیس بک پر شامل کر دی تھیں۔ کوشش ہوگی کہ ان تمام کی پی ڈی ایف "اسکرائبڈ" پر شامل کرسکوں۔
بروز ہفتہ، خاکسار اپنی اسی روز شائع ہوئی کتاب "ابن صفی-شخصیت اور فن" کے نسخے لٹریچر فیسٹیول میں لے گیا تھا۔ کتاب ویلکم بک پورٹ کے اسٹال پر رکھوائی تھی۔
اشاعت: فروری 2013
ناشر: بزم تخلیق ادب، کراچی
قیمت: 400
رعایت: 40 فیصد
صفحات: 255
اردو بازار کراچی میں "ویلکم بک پورٹ" پر دستیاب ہے
021-32633151
کتاب کا سرورق، فہرست ابواب، پیش لفظ و دیگر انتخاب درج ذیل لنک پر ابھی شامل کیا ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ابن-صفی-شخصیت-اور-فن-شائع-ہوگئی-ہے.60061/

فیسٹیول اس مرتبہ توقعات سے زیادہ اچھا رہا۔
گلزار صاحب ہوتے تو شاید انتظامیہ کو سنبھالنا مشکل ہوجاتا
 
Top