چلیے اک لمحے کے مان لیں کہ چودھری اسلم میں یہ سب برائیاں تھیں۔۔۔ تو کیا اس کو قتل کرنا اور اس پر خودکش کرنا جائز تھا؟؟
آپ لوگوں کی زبان سے ان دہشت گردوں کے خلاف کچھ کیوں نہیں نکلتا؟؟
کیوں ان ظالمان طالبان کے ہمدرد بنے ہوئے ہیں۔۔۔ اور ان کے مشن کی حمایت کر رہے ہیں؟
کیا یہ کہہ کر کہ "کلیجہ ٹھنڈا ہو گیا" اور "مظلوموں کی آہیں اس کا پیچھا کر رہی تھیں" آپ طالبان کو شاباش نہیں دے رہے۔۔ کہ انہوں نے بڑا اچھا کام کیا؟
خدا کے لیے پھر ُ تو آپ ظالمان سے کہ دیں کہ کل سے گلیوں میں نکل کر ان کے تما ًم مخالفین کو خودکش میں اڑا دیں۔
ویسے یہ کام تو وہ کر رہے ہیں۔۔۔ ان میں تمام خامیوں کے علاوہ اک خامی یہ بھی ہے۔۔۔ کہ اپنے کسی مخالف کو حق زندگی دینے کو بھی تیار نہیں۔