فخرنوید
محفلین
پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ پچھلی ایک دہائی سے کافی بڑھ گیا ہے۔ گلی محلوں میں راہزنی اور ڈکیتی جیسی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایسی وارداتوں کے دوران ملزمان ایک تو لوگوں سے ان کی نقدی چھین لیتے ہیں تو اس کے ساتھ ان کا قیمتی موبائل فون بھی لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ ایسی وارداتوں میں ملزمان کی تلاش ایک طرح سے مشکل بھی ہوتی ہے تو دوسری طرف اگر تھوڑی سی عقل سے کام لیا جائے
اور اپنے موبائل فون کی معلومات کو محفوظ رکھا جائے تو ہم با آسانی ملزمان کی تلاش ممکن بنا سکتے ہیں۔
اب آپ کے زہن میں یہ سوال اٹھے گا کہ اپنے موبائل فون کی کونسی معلومات محفوظ بنائی جائیں؟
تو جناب سب سے پہلے
1۔اپنے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر حاصل کریں۔ جس کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ اپنے موبائل
سے صرف یہ آسان سے کوڈ ڈائل کریں۔
#60#*
اس کے بعد جو نمبر موبائل پر نظر آئے وہ آپ کے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر ہے۔اب آئی ایم ای آئی
کیا چیز ہے تو جناب IMEI
International Mobile Equipment Identity
یعنی بین الاقوامی موبائل شناخت نمبر
2۔موبائل میں استعمال ہونے والی سم کے کوائف آپ کے اپنے نام پر ہوں۔جو آپ کو متعلقہ موبائل کمپنی سے حاصل ہو جائیں گے۔
اس کے بعد اگلا مرحلہ یہ ہے کہ آپ کا موبائل گم ہو گیا ہے یا کسی واردات میں چھن گیا ہے تو
رپورٹ کیسے کی جائے؟
1۔ پولیس کو 15 پر کال کریں۔
2۔ پی ٹی اے کے ٹول فری یعنی مفت کال سروس کے زریعے 080025625 پر کال کریں۔
3۔ سی پی ایل سی Citizens-Police Liaison Committee سے رابطہ کریں۔
فون:0215682222 یا فیکس نمبر: 0215683336 یا ویب سائیٹ
http://cplc.org.pk
معلومات میں کیا فراہم کیا جائے؟
تو جناب معلومات میں آپ نے صرف
آئی ایم ای آئی نمبر
موبائل نمبر
نام ۔۔۔ جس کے نام سم کارڈ جاری ہوا۔
قومی شناختی کارڈ نمبر
پتہ اور رابطہ نمبر
نوٹ:
آپ شکایت کے بعد اپنے آئی ایم ای آئی نمبر کی مدد سے خود بھی اس ربط سے اپنے موبائل کی تلاش کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
http://128.121.21.25/$sitepreview/pta.gov.pk/imei/imei_ur.asp
سورس: چوری شدہ موبائل کی تلاش کیسے ممکن بنائی جائے؟