الیکشن وہ واحد عمل ہے جہاں ہماری قوم اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتی ہے۔ باقی تمام مقامات پر حکومت کی غیر موجودگی کا رونا روتی ہے۔چوہدری نثار کی سرپرستی میں این اے 54 اور پی پی 10 میں بھی ہماری آنکھوں کے سامنے دھاندلی ہوئی ہے، رات کو آصف محمود جیت رہا تھا صبح پتا چلا کہ چودھری افتخار جیت گیا ہے، حنا منظور کا ملک ابرار سے رات کو 2 ہزار کا فرق تھا ری کاؤنٹنگ میں امید تھی جیت جائے گی مگر پتہ چلا کہ فرق سات ہزار تک پہنچ رہا ہےلیڈیز کے کئی پولنگ سٹیشنز میں ن لیگ کی رضا کار ووٹر کو زحمت سے بچاتے ہوئے، انگھوٹھا لگوانے کے بعد خود سٹیمپ لگا لگا کر ڈبے میں ڈال رہیں تھیں
غزنوی جی آپ کس پائے کی بات کرگئے ہیں شائد عام بندے کے تو سَر پر سے ہی گزر جائےچکری کا چکرباز
نہیں جناب الیکشن وہ عمل ہے جہاں اکاون بندے انچاس بندوں کی سوچ ، فکر ، انفرادیت ، آزادی ، نظریے اور انفرادی حقوق کو زنجیروں میں جکڑ سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے چوہدری نثار پی پی 7 پنڈی کی ایک اور سیٹ تحریک انصاف کے امیدوار محمد صدیق خان سے تیسری گنتی پر ہار گئے ہیں۔
یہ رہی خبر۔سیٹ ٹیکسلا کی ہےویسے یہ خبر میڈیا میں کہیں نظر نہیں آئی مجھے۔
یہ رہی خبر۔سیٹ ٹیکسلا کی ہے
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=101181
ویسے یہ خبر میڈیا میں کہیں نظر نہیں آئی مجھے۔
متبادل یقینا میسر ہے ، صرف اس کی تلاش اور پھر تراش خراش کی ضرورت ہے۔ بہت اچھے اچھے لکھنے والے لکھاری موجود نظام میں خامیوں اور ان کی درستگی کی بات تو کرتے ہیں مگر اسے نئے حالات و ضروریات کے مطابق کسی بہتر نظام سے بدلنے کی طرف توجہ شاید کسی نے نہیں دی۔متبادل بھی تو کوئی میسر نہیں ہے پاکستان والوں کو۔۔۔ ۔!