چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ،سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال

چوہدری نثار کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ،سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال
18 مارچ 2015 (14:08)


  • news-1426669665-8476_large.jpg
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملاقات ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین پر درج کیے گئے مقدمے کے تناظر میں کی گئی ہے ۔چوہدری نثار نے برطانوی ہائی کمشنر کو الطاف حسین پر درج کی گئی ایف آئی آر کے حوالے سے آگاہ کیا اور ملاقات کے دوران کراچی مین امن وامان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
ملاقات کے دوران کراچی مین امن وامان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ہمارے وزیر داخلہ نے کیا کام کیا ہے کہ پاکستان کے اندرونی امن و امان کے مسئلے کو برطانوی ہائی کمشنے کے ساتھ ڈسکس کیا گیا؟
اس معاملے پر وزیر داخلہ کا احتساب ہونا چاہئے۔
 
یہ کوئی ہنسی میں اڑانے والی بات نہیں ہے ۔ بلکہ ایک سنجید معاملہ ہے۔ برطانیہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی کے معاملات میں کتنا زیادہ ملوث ہے یہ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے۔ برطانیہ کی کراچی کے معاملات میں دخل اندازی روکنا ہوگی نا کہ اس کے ساتھ وہاں کے معاملات کے بارے میں گفتگو کی جائے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بھائی جان جو کام ہوسکتا ہے وہ تو کریں کچھ تو کریں کم ازکم ہم جیسے آواز تو بلند کریں چاہے اردو محفل کے فورم سے ہی سہی :)

ٹھیک ہے۔

ہم آپ کے ساتھ متفق ہیں ۔ سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

لیکن قومی احتساب بیورو کی طرز پر نہ ہو تو اچھا ہے۔ :)
 
لیکن قومی احتساب بیورو کی طرز پر نہ ہو تو اچھا ہے۔ :)
اجی وہ تو ایک سیاسی ادارہ ہے جو جس کی بنیاد مشرف نے مخالف سیاستدانوں سے سودے بازی کرنے کے لئے رکھی تھی جس کا فائدہ بعد کے آنے والے حکمران بھی اٹھا رہے ہیں۔ :p
 

عثمان

محفلین
الطاف حسین برطانیہ میں مقیم ہے۔ نیز کراچی میں امن امان بھی الطاف حسین کی شہ پر گڑبڑ ہوتا ہے۔ برطانیہ سے اس معاملے میں شکایت کرنا منطقی ہے۔
 
الطاف حسین برطانیہ میں مقیم ہے۔ نیز کراچی میں امن امان بھی الطاف حسین کی شہ پر گڑبڑ ہوتا ہے۔ برطانیہ سے اس معاملے میں شکایت کرنا منطقی ہے۔
لیکن بات یہیں پر ختم نہیں ہوجاتی۔ بی بی سی اور گارجین کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں برطانوی خفیہ اثرو رسوخ بے تحاشہ ہے ۔
اور یہ ربط ملاحظہ کیجئے
 
Top