چوہے نے بہت تنگ کیا ہوا ہے۔

ساقی۔

محفلین


میں نے لیپ ٹاپ کے ساتھ ایکسٹرنل ماوس لگایا ہوا ہے ۔ پرسوں گر کر خراب ہو گیا تو نیا لایا ۔ مگر نیا والا ہر پانچ سات منٹ بعد چند سیکنڈ کے لیے ہینگ (معطل) ہو جاتا ہے ۔اتار کر دوبارہ لگایا جائے تو فورا ٹھیک ہو جاتا ہے۔ جبکہ اس وقت لیپ ٹاپ کا ماوس پیڈ ٹھیک کام کر رہا ہوتا ہے ۔ کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟(وندو سیون استعمال کرتا ہوں )​
 

نایاب

لائبریرین
پانچ سات خرید کر رکھ لیں جب کوئی اک تنگ کرے اسے اتار کر آرام کا موقع دیں اور کوئی دوسرالگا لیں ۔
چوہا تھک جاتا ہوگا ۔ بیچارےکو چلاتے ہی اتنا ہیں آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساقی۔

محفلین
مفت مشورے کی قدر کہاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ محترم ساقی بھائی
بہت عرصہ یہ تنگی برداشت کی ہے ۔ اور یہی آسان حل ملا ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں

اچھا واقعی؟
مگر پہلے والا چوہا بھی تو خوب کام کرتا رہا ہے حالانکہ "گھٹ"اوہدے نال وی نئیں ہوئی۔ اور یہ نیا والا پہلے کی نسبت مہنگا بھی ہے۔ اسے کسی دوسرے کمپیوٹر سے لگا کر چیک کرنا پڑے گا ۔
 

ساقی۔

محفلین
اگر کوئی برانڈڈ ماؤس ہے تو اس کے پراپر ڈرائیورز انسٹال کر کے دیکھیے۔

1379790070_547673472_4-Dell-Hp-Lenovo-Microsoft-fancy-laptop-mouse-available-in-quantity-on-wholesale-rate-Computers-Hardware.jpg

ڈیل کا برانڈ ڈ ماوس ہے ۔ ڈرائیور کہاں سے ملیں گے اس کے ؟
 

اوشو

لائبریرین
1379790070_547673472_4-Dell-Hp-Lenovo-Microsoft-fancy-laptop-mouse-available-in-quantity-on-wholesale-rate-Computers-Hardware.jpg

ڈیل کا برانڈ ڈ ماوس ہے ۔ ڈرائیور کہاں سے ملیں گے اس کے ؟

یہ تو سمپل سا ہے میرا نہیں خیال اس کے ڈرائیورز کی ضرورت ہو گی۔
پھر بھی اس کے نیچے اس کا ماڈل نمبر لکھا ہو گا۔ DELL.COM پر جا کر تلاش کریں۔
پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو یہ ایک چھوٹی سی یوٹیلٹی انسٹال کر دیکھیں۔
http://www.danieljackson.co.uk/fun/old/files/MouseFix.zip
 
Top