پوری دنیا میں مسلمانوں پر طرح طرح کی پابندیاں لگائی جاتی ہیں اور ان کی اسلامی اقدار کا مزاخ اڑایا جاتا ہے وہاں لوگوں کو ظلم نظر نہیں آتا لیکن پاکستان کے جس ملک سے اچھے تعلقات ہیں سارا ظلم وہیں نظر آتا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امريکی حکومت کبھی بھی ايسے کسی بھی قانون کی نا تو حمايت کرتی ہے اور نا ہی ايسے کسی بھی طرزعمل کو درست سمجھتی ہے جس سے دنيا ميں کسی بھی شہری کے بنيادی انسانی حقوق کو زک پہنچتی ہے۔ تاہم امريکی حکومت کے پاس نا تو اس بات کا اختيار، مينڈيٹ يا وسائل ہيں کہ وہ خود مختار حکومتوں اور ممالک کو مجبور کرے کہ وہ ايسے قوانين کا اطلاق کريں جو ہمارے اصولوں سے مطابقت رکھتے ہوں۔
امريکی حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے کہ ديگر حکومتوں، سول سوسائٹی کے اداروں اور مذہبی قائدين کے ساتھ مل کر دنيا بھر ميں مذہبی آزادی کے حصول کو يقینی بنايا جائے۔
دنيا کے بےشمار حصوں ميں افراد اپنے عقائد کی وجہ سے نظربنديوں، تکاليف، قدغنوں اور يہاں تک کہ موت کا بھی سامنا کرتے ہيں۔ امريکی حکومت اس جبر کو نظرانداز کر کے خاموش تماشائ نہيں بن سکتی۔ ہماری حکومت کے ليے عالمی سطح پر مذہبی آزادی کی حفاظت اور اس کی ترويج اولين ترجيح ہے۔
امن، استحکام اور خوشحالی کے ليے مذہبی آزادی کا تحفظ اہم ترين ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے وسيع پيمانے پر جبر دنيا بھر ميں دہشت گردی کے خلاف جاری اہم کاوشوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
ہم مہذب دنيا کے ساتھ چين پر اس بات کے ليے زور ديتے رہيں گے کہ وہ ان تخريبی کاروائيوں کو ترک کرے اور تمام نظربند کیے جانے والے شہريوں کو آزاد کرے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ