چُلّو بھر پانی میں جاکے ڈوب مر ٭ محمد کمال اظہر

چُلّو بھر پانی میں جا کے ڈوب مر
کچھ نہ کچھ غیرت ہی کھا کے ڈوب مر

صاف پانی تو یہاں ملتا نہیں
اب کسی نالے میں جا کے ڈوب مر

شاعری تو تجھ سے ہو سکتی نہیں
دوسروں کے شعر گا کے ڈوب مر

بہتی گنگا سے ہے تیری دوستی
میں تو کہتا ہوں نہا کے ڈوب مر

یہ بھی ہے کارِ جواں مرداں میاں
کھل کھلا کے ہنس ہنسا کے ڈوب مر

عمر بھر تو نے نہیں کھایا حلال
او نکمے زہر کھا کے ڈوب مر

یہ برائی ایک ہی دم ختم ہو
ساتھ اپنے آشنا کے ڈوب مر

٭٭٭
محمد کمال اظہر
 
ہاہاہاہا بہت خوب بھیا
شاعری تو تجھ سے ہو سکتی نہیں
دوسروں کے شعر گا کے ڈوب مر
یہ کسی خاص محفلین کی طرف اشارہ تو نہیں ؟؟ :D

بہتی گنگا سے ہے تیری دوستی
میں تو کہتا ہوں نہا کے ڈوب مر
اس شعر میں میراثیانہ مزاج جھلک رہا ہے :p
 

سید رافع

محفلین
صاف پانی تو یہاں ملتا نہیں
اب کسی نالے میں جا کے ڈوب مر
شاعر نے رفع فتنہ کو نظافت بموقع موت پر ترجیح دی، جو اسکے اعلیٰ کریکٹر پر مہر ہے۔

بہتی گنگا سے ہے تیری دوستی
میں تو کہتا ہوں نہا کے ڈوب مر
شاعر گنگا کو جانتا ہے اور ایسے کوغسل میت سے قبل ہی نہا کر پاکیزہ موت کا مخلصانہ مشورہ دے رہا ہے۔
 

عاطف ملک

محفلین
شاعری تو تجھ سے ہو سکتی نہیں
دوسروں کے شعر گا کے ڈوب مر
اس پر مجھے اپنے کئی شعر یاد آ رہے ہیں جو "زینتِ" قرطاس نہیں بن سکے :rollingonthefloor:
عمر بھر تو نے نہیں کھایا حلال
او نکمے زہر کھا کے ڈوب مر
"نکمے" کا لفظ انتہائی مہذبانہ ہے یہاں :p
یہ برائی ایک ہی دم ختم ہو
ساتھ اپنے آشنا کے ڈوب مر
مشورے ایسے تو اپنے پاس رکھ
اپنا سر تو آپ کھا کے ڈوب مر
معذرت کے ساتھ
 
چُلّو بھر پانی میں جا کے ڈوب مر
کچھ نہ کچھ غیرت ہی کھا کے ڈوب مر

صاف پانی تو یہاں ملتا نہیں
اب کسی نالے میں جا کے ڈوب مر

شاعری تو تجھ سے ہو سکتی نہیں
دوسروں کے شعر گا کے ڈوب مر

بہتی گنگا سے ہے تیری دوستی
میں تو کہتا ہوں نہا کے ڈوب مر

یہ بھی ہے کارِ جواں مرداں میاں
کھل کھلا کے ہنس ہنسا کے ڈوب مر

عمر بھر تو نے نہیں کھایا حلال
او نکمے زہر کھا کے ڈوب مر

یہ برائی ایک ہی دم ختم ہو
ساتھ اپنے آشنا کے ڈوب مر

٭٭٭
محمد کمال اظہر
تابش بھیا عمده شراکت. شاعر کے لئے داد اور آپ کے لئے شکریه
 
تابش بھیا عمده شراکت. شاعر کے لئے داد اور آپ کے لئے شکریه
شکریہ امجد بھائی. آپ کے نمک پاروں کا انتظار رہتا ہے. :)
واقعی میں؟؟؟؟؟
محمد تابش صدیقی بھائی، یہ میں کیا سن رہا ہوں،میرا مطلب ہے پڑھ رہا ہوں؟؟
ابھی میرا گھر سے نکلنے کا پروگرام نہیں بنا.
عاطف بھیا میں نے تدوین کردی هے که کهیں مزاح دل آزاری کا سبب نه بن جائے.
امجد بھائی میرے حوالے سے اس بارے میں بے فکر رہا کریں. آپ کی بات سے کیونکر دل آزاری ہو گی. :)
 
الله کرے که محمد کمال اظہر صاحب یه دھاگه نه دیکھ لیں ورنه کچھ تبصروں میں ان کی دل آزاری کا بھرپور اہتمام کیا گیا هے.
 
آخری تدوین:
شکریہ امجد بھائی. آپ کے نمک پاروں کا انتظار رہتا ہے. :)

ابھی میرا گھر سے نکلنے کا پروگرام نہیں بنا.

امجد بھائی میرے حوالے سے اس بارے میں بے فکر رہا کریں. آپ کی بات سے کیونکر دل آزاری ہو گی. :)
آپ کی کشاده دلی هے بھیا.
 

La Alma

لائبریرین
بہنا میرا خیال ہے کہ اتنی بھی کمزور غزل نہیں۔ مجھے تو شاعر کافی ماہر تیراک معلوم ہوتا ہے.
اگر نہیں بھی تو آپ کی حوصلہ افزائی یقیناً بنا دے گی
"ڈوب مر " کی تکرار سے گمان گزرا تھا کہ غزل کی آمد کسی سوئمنگ پول میں ہوئی ہے .
 
Top