سیدہ شگفتہ
لائبریرین
چُنّا مُنّا
چُنّا مُنّا دو چُوزے تھے
اِک دن دونوں گھر سے نکلے
دانہ چُگنے باغ میں آئے
چُنا اِک دانے پہ لپکا
منے نے اِک کیڑا دیکھا
پتلا پتلا ، لمبا لمبا
مُنے نے چنے کو بلایا
دونوں نے مل کر زور لگایا
کیڑا باہر کھنچتا آیا
کھنچتا آیا ، کھنچتا آیا
باہر نکلا تو کیا دیکھا
اتنا موٹا تازہ چُوہا
چنا منا ڈر کر بھاگے
چنا پیچھے ، منا آگے
---------------------------------------------------------------------------
شاعر : ؟؟
میری یاد داشت میں اس نظم کے خالق کے طور پر اسمٰعیل میرٹھی کا نام ہے ۔ اگر کوئی صاحب یا صاحبہ اس کی تائید یا تصحیح کر سکیں تو تشکر ۔